ETV Bharat / state

جونپور: دو منزلہ عمارت منہدم، پانچ افراد ہلاک - جونپور کی خبریں

مقامی لوگوں اور ضلع انتظامیہ کی مدد سے زخمیوں کو ملبے سے باہر نکال کر علاج کے لیے ضلع اسپتال داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

دو منزلہ عمارت منہدم، پانچ افراد ہلاک
دو منزلہ عمارت منہدم، پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 7:09 PM IST

اترپردیش کے ضلع جونپور میں تھانہ کوتوالی حلقے کے بڑی مسجد کے پاس محلہ روضہ ارزن میں جمعرات کی رات کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ جس میں تقریباً 12 بجے رات کو قمر الدین و جلال الدین کا پرانا اور خستہ حال دو منزلہ مکان اچانک زمیں دوز ہو گیا جس کی وجہ سے 5 افراد سنجیدہ بنت جمال الدین،عظیم اللّٰہ ولد کتوارو،محمد کیف ولد جمال الدین،محمد سیف ولد جمال الدین،مصباح بنت جمال الدین جاں بحق ہو گئے اور 6 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:بریلی کے درجنوں گاؤں سیلاب سے متاثر

کافی مشقت کے بعد مقامی لوگوں اور ضلع انتظامیہ کی مدد سے زخمیوں کو ملبے سے باہر نکال کر علاج کے لیے ضلع اسپتال داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔اس واقعے سے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے تو وہیں پورے ضلع میں اس خبر سے ماتم کا ماحول ہے۔موقع پر فورینسک ٹیم بھی تفتیش میں مشغول رہی حالانکہ انتظامیہ کے سطح سے مصیبت راحت فنڈ سے غیر معقول مدد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.