بارہ بنکی کے بی بی پور گاؤں کا یہ کنواں صرف آس پاس کے علاقوں میں ہی مشہور نہیں ہے بلکہ ملک کی مختلف ریاستوں سے لوگ برسوں سے یرقان کا علاج کرانے کے لیے یہاں آتے ہیں۔
ویسے تو یہاں روز نہاکر اور پانی پیکر یرقان کی بیماری کا علاج کیا جا سکتا ہے، لیکن اتوار اور منگل کے روز خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔
ان دو روز میں تمام مذاہب اور ہر قسم کے لوگ یہاں نہانے اور پانی لینے آتے ہیں۔
یرقان کے علاج کا یہ دیسی طریقہ بہت ہی آسان اور سستا ہے جس کی وجہ سے کثیر تعداد میں یہاں یرقان کا علاج کرانے کے لیے آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
دہلی: جنگ آزادی میں اردو بازار کا اہم کردار رہا
غورطلب ہے کہ کنوئیں کے پانی میں ایسا کیا ہے، جس سے یرقان کا علاج ہو جاتا ہے اس کی وجہ تو کسی کو نہیں معلوم، لیکن لوگوں کا ماننا ہے کہ کوئیں کی سطح میں سلفر کی چٹان ہیں، جس کی وجہ سے یرقان کا علاج ہو جاتا ہے۔