میرٹھ: ریاست اترپردیش کے میرٹھ میں اکھل بھارتیہ جاٹ مہا سبھا کے زیر اہتمام ڈی ایم آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک عرضداشت ڈی ایم کے ذریعہ صدرِ جمہوریہ کے نام پیش کیا گیا۔ اس میں ملک کا نام روشن کرنے والی خاتون پہلوانوں کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کھلاڑیوں پر پولیس کی سخت کارروائی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ جٹ مہاسبھا نے پولیس افسران پر سخت کارروائی کرنے کے ساتھ ہی ریسلنگ ایسوسیشن کے صدر برج بھوشن کے خلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والی ان ریسلر بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے پر جہاں دہلی میں ریسلنگ ایسوسیشن کے صدر برج بھوشن پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے حکومت سے ان پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ان خاتون ریسلروں پر پولیس کی کارروائی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد میرٹھ میں اکھل بھارتیہ جاٹ مہا سبھا کی جانب سے برج بھوشن کے پتلے کو نذر آتش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Awadhesh Rai Murder Case اودھیش رائے قتل کیس کا آج فیصلہ، مختار انصاری سمیت چار افراد ملزم
وہیں میرٹھ کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تنظیم کے اراکین نے ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے ساتھ ریسلر بیٹیوں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ برتاؤ کئے جانے والے پولیس اہلکاروں پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا الزام ہے کہ حکومت ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والی بیٹیوں کو اب ذات برادری میں بانٹنے کا کام کر رہی ہے۔