ETV Bharat / state

مظفر نگر: نازیبا تبصرے کے خلاف جاٹ مہاسبھا کا میمورنڈم

جاٹ مہاسبھا نے سوشل میڈیا پر جاٹ برادری اور جاٹ رجیمینٹ پر نازیبا تبصرے کے خلاف ایک میمورینڈم مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ کو سونپا ہے۔

jat mahasabha handed over a memorandum to the dm
جاٹ مہاسبھا نے غیر مہذبانہ تبصرے کے خلاف ڈی ایم کو میمورنڈم سونپا
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 5:56 PM IST

اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کلیکٹریٹ میں آج صبح 'مظفر نگر جاٹ مہا سبھا' کے عہدیداروں اور کارکنان نے سوشل میڈیا پر جاٹ برادری پر غیر مہذبانہ تبصرے کے بارے میں ایک میمورینڈم مظفر نگر ضلع مجسٹریٹ کو سونپتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس شخص کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے جس نے سوشل میڈیا پر اس طرح کی ویڈیو وائرل کی ہے۔

جاٹ مہاسبھا نے غیر مہذبانہ تبصرے کے خلاف ڈی ایم کو میمورنڈم سونپا

جاٹ مہاسبھا کے ضلع صدر جگدیش بالیان نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص جاٹ برادری اور جاٹ ریجمنٹ کے تعلق سے نازیبا الفاظ کا استعمال کر رہا ہے اس کے خلاف ہم نے آج ضلع کلیکٹریٹ میں جمع ہوکر سٹی مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم سونپا۔

ساتھ ہی مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے والے شخص کی جانچ پڑتال کرکے سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ اگر انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو ہم احتجاج کریں گے۔ 'ہم نے گزشتہ روز بھی ایک میمورینڈم مظفر نگر ایس ایس پی کو پیش کیا تھا۔

اس ضمن میں مظفرنگر کے سٹی مجسٹریٹ ابھیشیک کمال نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق ایک میمورینڈم ہمیں جاٹ مہا سبھا کے ذریعے دیا گیا ہے، جس کی جانچ پڑتال کرا کر کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرنگر: غیر قانونی طریقے سے درخت کاٹنے والا گروہ گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.