ETV Bharat / state

Jashn e Zainab Mehfil سنبھل میں جشن زینب محفل کا اہتمام

سنبھل کے سرسی سادات میں حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا کی یوم پیدائش پر جشن زینب محفل کا انعقاد کیا گیا۔

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 11:08 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat
سنبھل میں جشن زینب محفل کا اہتمام

سنبھل: ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے سرسی سادات میں حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا کی یوم پیدائش کے سلسلے میں ایک ادبی تنظیم کے زیر اہتمام جشنِ زینب محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں متعدد شعرا حضرات نے شرکت کی اور اپنے کلام پیش کیے۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، قرآن شریف کی تلاوت نواب قائم علی نے کی۔ جشن زینب محفل کی صدارت شاعر انقلاب سرسیوی نے کی جب کہ نظامت کے فرائض مولانا شفیع اصغر نجمی نے انجام دیے۔ اس پروگرام میں مولانا منور اور اقرار رضا عابدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ محفل بعد نماز عشاء سے رات گئے تک جاری رہی۔ شعراء نے حضرت زینب سے متعلق اپنے بہترین کلام پیش کیے۔

اس محفل میں شوبی سرسیوی نے اشعار پیش کرتے ہوئے کہا کہ

ربوبیت کے لیے افتخار ہے زینب

اسیر ظلم ہے اور دین دار ہے زینب

نماز شب میں ہے مصروف قید خانے میں

زمانہ نیند میں ہے ہوشیار ہے زینب

امین لہجہ پروردگار ہے حیدر

علی کے لہجہ کی آئین دار ہے زینب

وہیں شفیع اصغر نغمی نے کلام پیش کرتے ہوئے پڑھا کہ

حسینوں کے تو دل کا قرار ہے زینب

یزدیوں کے لیے ذوالفقار ہے زینب

علی مزاج ہے زہرا شیعار ہے زینب

تو معصومین میں تیرا شمار ہے زینب

لگائے کون تیری قامتوں کا اندازہ

امام کو بھی تیرا انتظار ہے زینب

کوئی مخالف شبیر آنہیں سکتا

تمہارے نام کا دل میں حصار ہے زینب

خدا کے دین کی حرمت کا جب سوال آیا

حسین بولے تمہیں اختیار ہے زینب

ممبئی سے اس محفل میں علی اکبر رتن، ڈاکٹر شاجی رضی اصغر علی شاہ، محمد قاسم، چودھری سکندر، محمد آن نقوی، حسن کاظم، سکندر نقوی، حسن عارف وغیرہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : Hazrat Ali Birth Anniversary Celebration حضرت علی کے یوم ولادت پر جلوس کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.