ETV Bharat / state

بریلی: جشنِ شاہ شرافت میاں عرس کا آغاز - چار روزہ 54 ویں عرس کا آغاز ہوچکا

شرافت علی میاں رحمۃ اللہ علیہ کے چار روزہ 54ویں عرس کا آغاز ہوچکا ہے۔ عرس کے پہلے دن درگاہ شریف کے مہمان خانے میں روایتی طور پر ایک شاندار آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا۔

بریلی: جشنِ شرافت میاں عرس کا آغاز
بریلی: جشنِ شرافت میاں عرس کا آغاز
author img

By

Published : Oct 17, 2021, 1:08 PM IST

بریلی میں مولانا شرافت علی میاں رحمۃ اللہ علیہ کے چار روزہ 54ویں عرس پاک کا آغاز ہوچکا ہے۔ عرس کے پہلے دن درگاہ شریف کے مہمان خانے میں روایتی طور پر ایک شاندار آل انڈیا طرحی نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت احمد نور ککرالوی نے کی، جب کہ مشاعرے کی نظامت کے فرائض مختار تِلہیری نے ادا کیے۔

بریلی: جشنِ شرافت میاں عرس کا آغاز
بریلی: جشنِ شرافت میاں عرس کا آغاز

اس مشاعرے میں شرکت کرتے ہوئے استاذ شاعر منتخب احمد نور ککرالوی نے شاہ شرافت کو اپنا روحانی رہنما منتخب کرتے ہوئے عرض کیا کہ
'جب تُمہیں کوئی رہنما نہ ملا
پھر گِلا کیا جو راستہ نہ ملا

جس دیئے پر نظر ہے مرشد کی،
آندھیوں میں بھی وہ بُجھا نہ ملا

بریلی: جشنِ شرافت میاں عرس کا آغاز
بریلی: جشنِ شرافت میاں عرس کا آغاز
راغب نوری ککرالوی نے یادِ نبی ئے کریم صلہ تعالیٰ علیہ وسلم میں آنسو بہانے کو الفاظ میں کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ”جو نہ رویا غمِ شہِ دیں میں،عمر بھر اُس کو مسکرا نہ ملا“چاند ککرالوی نے نبی ئے کریم صلہ تعالیٰ علیہ وسلم سے وابستگی کو خوش نصیبی بلند درجات والا قرار دیتے ہوئے اپنا کلام پیش کیا اور کہا کہ”وہ بڑے بد نصیب تھے جاند، جِن کو دربارِ مصطفیٰ نہ ملا“
بریلی: جشنِ شرافت میاں عرس کا آغاز
بریلی: جشنِ شرافت میاں عرس کا آغاز
فرحت نوری کلرالوی نے درجہ بدرجہ، سلسلہ بسلسلہ بسیلے کی اہمیت کا حامل بتاتے ہوئے کلام عرض کیا کہ”معارفت کو اُسے پتا نہ ملا،جس کو روحانی سلسلہ نہ ملا“اس کے علاوہ تمام اضلاع سے تشریف لائے شعراء نے اپنے شاندار کلام سے لوگوں کو سرفراز کیا اور عرس شاہ شرافت میاں کے عرس کے پہلے دن بہترین کلام پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بریلی: ایئر پورٹ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا

روایت کے مطابق خانقاہ شاہ شرافت میں مشاعرے کے دوران ہر برس کتابوں کا اجراء بھی کیا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں آج بعد نماز عشاء منعقدہ مشاعرے میں کل چار کتابوں کا اجراء کیا گیا۔ جس میں پہلی کتاب نعتیہ کلام، ”صدائے حرم“، دوسری کتاب ”تو آنکھ بھر آئی“، تیسری کتاب، ”مجھے کچھ پتا نہیں“ اور چوتھی کتاب ”تو یاد کر لینا مجھے“ یعنی کل چار کتابوں کا اجراء کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.