لکھنؤ: اترپردیش کے لکھنؤ میں واقع مدرسہ حنفیہ ضیاء القران میں جشن اعلی حضرت و مخدوم شاہ مینا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مدرسہ حنفیہ ضیاء القرآن شاہی مسجد بڑا چاند گنج کے استاذ مولانا محمد عرفان قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ Jashn E AlA Hazrat Programme Held In madrasah Hanfiya
انہوں نے کہا کہ اعلی حضرت کے وصال کو 104 برس مکمل ہوگئے لیکن عشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور عظیم دینی خدمات کی بدولت انہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ اعلی حضرت کی شخصت کے مختلف گوشوں پر ہندوستان سمیت متعدد ممالک کی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کی ڈگریاں حاصل کی جاچکی ہیں۔آپ کے علمی کارناموں پر تحقیقات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
مولانا قادری نے کہا کہ اعلی حضرت نے نہ صرف ناموس رسالت بلکہ صحابہ کرام،اہل بیت اطہار اور بزرگان دین کی عزت وناموس کی بھی پوری زندگی حفاظت کی۔اس لئے آج دنیا بھر میں اعلیٰ حضرت کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔جشن کی سرپرستی ادارہ کے منیجر حاجی محمد افتخار حسین برکاتی نے کی۔مولانا اشتیاق احمد،مولانا فیضان رضا شاہی،قاری حسام الرضا نے نعت و منقبت پیش کئے۔
یہ بھی پڑھیں:India Corona Update ملک میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد میں کمی
صلاة وسلام اور قل شریف کے بعد قاری محمد ایوب اشرفی استاذ مدرسہ حنفیہ کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔اس موقع پر قاری جمیل احمد نظامی،مولانا محمد عظیم ازہری،قاری تبریز عالم قادری،قاری عبد المشکور،حاجی مشرف زماں حشمتی،حاجی یار محمد،دل شیر علی کے علاوہ مدرسہ کے طلبہ اوراراکین ومعززین موجود تھے۔Jashn E AlA Hazrat Programme Held In madrasah Hanfiya