اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں جشن بتول کے عنوان پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم رضوی کے خلاف لوگوں میں سخت ناراضگی دیکھی گئی۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں وسیم رضوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی جس میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کریم سے 26 آیات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا اس کے پیش نظر مسلمانوں کے تمام فرقہ میں وسیم رضوی کے خلاف ناراضگی دیکھی جارہی ہے اس دوران میرٹھ میں بھی جشن بتول پروگرام میں وسیم رضوی کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔