ETV Bharat / state

سہارنپور: جن کلیان منچ کے کارکنان کا احتجاج - شہر میں آنے والے شخص کو معلوم ہو اور وہ حادثہ سے بچ سکے

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں جن کلیان منچ کے کارکنان نے سڑک کو نئے سرے سے تعمیر کرانے کو لےکر احتجاج کیا اور اس موقع پر ایس ڈی ایم کو ایک میمورنڈم بھی سونپا۔

jan kalyan manch workers protest in saharanpur uttar pradesh
جن کلیان منچ کے کارکنان کا احتجاج
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 9:40 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں فلائی اوور اور ہائی وے کا کام گذشتہ ڈیڑھ برس گذر جانے کے بعد بھی پورا نہ ہونے پر اترپردیش جن کلیان منچ نے ایس ڈی ایم دیوبند کو 6 نکاتی میمورنڈم سونپا۔ اس میمورنڈم میں فلائی اوور پر برساتی پانی کی نکاسی اور ہائی وے پر دونوں جانب بنائے گئے نالے کی صفائی کا کام پورا کرکے فلائی اوور کے نیچے خوبصورتی کرائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جن کلیان منچ کے کارکنان کا احتجاج

اترپردیش جن کلیان منچ کے زیر اہتمام منچ کے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ڈی ایم راکیش کمار کو میمورنڈم سونپا۔ میمورنڈم میں فلائی اوور کے نیچے ناجائز قبضہ ہٹائے جانے، ہائی وے کے دونوں جانب خستہ حال ہو چکی سڑک کو دوبارہ تعمیر کرائے جانے اور ریلنگ کا کام پورا کرا کر اس میں اندر کی جانب پھلواری وغیرہ لگوائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ فلائی اوور کے اوپر اور نیچے دونوں جانب روشنی کا نظم کرایا جائے۔ سہارنپور اور مظفرنگر کی جانب سے شہر میں داخل ہونے پر بڑا گیٹ بنا کر ان پر الیکٹرونک بورڈ نصب کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ جس سے شہر میں آنے والے شخص کو معلوم ہو اور وہ حادثہ سے بچ سکے۔

jan kalyan manch workers protest in saharanpur uttar pradesh
جن کلیان منچ کے کارکنان کا احتجاج

اس موقع پر چودھری اوم پال سنگھ نے کہا کہ جی ٹی روڈ کی تعمیر میں کمپنی نے بے ضابطگیاں کی ہوئی ہیں۔ سروس روڈ کو بھی ابھی تک پورا نہیں کیا گیا ہے۔ روز حادثات ہو رہے ہیں۔ متعدد مرتبہ انتظامیہ اور کمپنی کے افسران کو اس سلسلے میں آگاہ کیا جاچکا ہے مگر وہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ اگر اب بھی انتظامیہ اور کمپنی نے ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیا تو آگے پالیسی بناکر تحریک چلائی جائے گی اور اس کی پوری ذمہ داری انتظامیہ اور کمپنی کے افسران کی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.