میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں گزشتہ دنوں پیش آئے دردناک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی تھی اور دِیگر چھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اسی نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے جمیعت علماء ہند، شہر میرٹھ نے ایک میٹنگ کا انعقاد کرکے اصلاحی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمیعت نے اس حادثے میں مالی نقصان اٹھانے والے بے گناہ افراد کی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے بھی ایسے افراد کی امداد کرنے کی اپیل کی۔ Jamiat Ulema-e-Hind Financial Assistance to Meerut Blast Victims
دراصل گزشتہ پیر کے روز غیر قانونی طریقے سے پٹاخے بنانے کے لیے ذخیرہ کیے گئے بارود میں دھماکے سے یہ حادثہ پیش آیا تھا، جس میں دو مکان مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے لیکن اس دھماکے کے اثر سے آس پاس کے بھی کئی مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے، جن کی تعمیر اور یہاں رہنے والوں کی مدد کے لیے جمیعت علماء ہند نے پیش رفت کی ہے۔ Jamiat Ulema-e-Hind Financial Assistance to Meerut Blast Victims
یہ بھی پڑھیں:
Two Houses Collapsed With Explosion: دھماکہ سے دو مکانوں کی چھت گری، خاتون کی موت
میرٹھ میں جمعیت علماء کی اصلاح معاشرہ اور امدادی مہم Social Reform and Relief Campaign in Meerut عنوان سے منعقدہ میٹنگ کا مقصد میرٹھ دھماکہ حادثے میں بے گناہ متاثرین کی مالی امداد کرنا ہے اور ایسے غیر قانونی کام کو روکنے کے لیے مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں میں خصوصی اصلاحی مہم چلاکر ان کے بیداری لانے کی کوشش بھی جاری رہے گی۔ Financial Assistance to Meerut Blast Victims