ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں عید الاضحٰی کی نماز مساجد میں ادا کرنے کے سبب جمیعت علما ہند اور مقامی ذمہ داران نے اعلی افسران کے ذریعے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنے مطالبات پیش کئے ہیں ۔
جمیعت علماء ہند میرٹھ کے مقامی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ان لاک میں شرائط کے ساتھ جب بازار اور شاپنگ مال کو کھولنے کی اجازت دی جا سکتی ہے تو عبادت گاہوں میں پانچ سے زائد افراد اور قربانی کے جانوروں کو بازاروں میں شرائط کے ساتھ آنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ جس سے عوام اپنے مذہبی تہوار كو پر سکون طریقے سے منا سکیں ۔
مزید پڑھیں: کووڈ-19: کو ویکسین کے 15 اگست تک لانچ ہونے کا امکان