ETV Bharat / state

Jamiat Ulema Hind مظفّر نگر میں جمعیت علماء تحصیل کھتولی کی اہم میٹنگ منعقد

ضلع مظفر نگر کی تحصیل کھتولی میں واقع بنگلے مسجد میں جمعیت علماء کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے اراکین سمیت مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے گئے ۔

مظفّر نگر میں جمعیت علماء تحصیل کھتولی کی اہم میٹنگ منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 5:23 PM IST

مظفّر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی کی ایک اہم میٹنگ بنگلے والی مسجد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت جمعیت علماء ضلع مظفرنگر کے صدر مفتی محمد بنیامین قاسمی نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی عبدالقادر قاسمی ناظم جامعہ انوارالعلوم موضع بہاری اور مفتی محمد مجیب پھلتی نے انجام دیے۔

میٹنگ میں پوری تحصیل میں درجن بھر مکاتب کو قائم کرنے اور اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کیمپ کے انعقاد کی تجویز منظور ہوئی۔اس موقع پر مفتی محمدبنیامین قاسمی نے کہا کہ جمعیت علماء اکابرعلماء دین کی جماعت ہے جو ہمیشہ قوم و ملت کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے۔ جب بھی قوم و ملت کو کسی بھی دشواری یا پریشانی کا سامنا در پیش ہو تو ہماری تنظیم آگے آتی ہے۔انہوں نے تمام حاضرین سے اپیل کی کہ اس وقت نئے ووٹنگ لیسٹ بنائے جا رہے ہیں جن بچے یا بچیوں کی عمر اٹھارہ سال کو تجاوز کر گئی ہے۔ وہ ان کے نام ووٹنگ فہرست میں درج کروائیں۔ ووٹر بیداری مہم کو چلائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:World Suicide Prevention Day اے ایم یو میں خودکشی سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا

قاری محمد ذاکر حسین جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر نے کہا کہ آج مکاتب دینیہ کی اشد ضرورت ہے ہمارے بچے دین اسلام سے بے راہ روی اختیار کر رہے ہیں۔اپنی تہذیب و ثقافت سے دور ہو رہے ہیں۔آج کا نوجوان نشہ میں مبتلاء ہو رہا ہے۔ ان تمام برائیوں کا خاتمہ مکاتب دینیہ سے قیام سے ہی ممکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.