کانپور: جمعیت علماء ہند ہر سال رجب کے مہینے میں اجلاس معراج النبی پریڈ گراؤنڈ پر کرتی آرہی ہے۔ اس سال بھی 25 ،26 ،27 فروری کو تین روزہ اجلاس معراج النبی کے عنوان سے جلسے کا انعقاد کرے گی۔ Jamiat Ulema-E-Hind Kanpur will organizes three-day Meraj-un-Nabi program
اس جلسہ میں نبی کریمﷺکی سیرت پر خصوصی توجہ مرکوز رہتی ہے، ساتھ ہی معاشرے میں پھیلی برائیوں کو روکنے کے لیے تمام علمائے کرام جو الگ الگ شعبوں میں عبور رکھتے ہیں سب معاشرے کو پاکیزہ اور بلند بنانے کے لیے لوگوں کی ہدایت کے لئے رہنمائی کرتے ہیں۔
اجلاس کے آخری دن 27 فروری کو خواتین کے لئے ایک خصوصی جلسہ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے خواتین کی اصلاح ہو سکے۔
جلسہ معراج النبی پریڈ گراؤنڈ پر تقریبا 40 سال سے منعقد ہو رہا ہے ۔ پریڈ گراؤنڈ کو جلسہ معراج النبی ہونے کی وجہ سے عوام میں اسے رجبي گراؤنڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔