سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند عیدگاہ میدان میں 28 تا 29 مئی کو جمعیت علماء ہند کی جانب سے مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اس حوالے سے آج ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے عیدگاہ میدان پہنچ کر تیاریوں کا معائنہ کیا اور مقامی انتظامیہ و فائربریگیڈ کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ Jamiat Ulema-e-Hind two-day meeting in Deoband
ڈسٹرک مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے جلسہ گاہ کا اندر اور باہر سے معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ایس پی دیہات سورج رائے نے بھی سکیورٹی کے نقطہ نظر سے عیدگاہ گراؤنڈ اور جلسہ گاہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے آس پاس کے علاقے کا بھی جائزہ لیا اور پولس انتظامیہ کو تمام تیاریوں کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ جمعیت علماء ہند کی مجلس منتظمہ کا دو رزہ اجلاس 28-29 مئی (ہفتہ، اتوار) کو دیوبند کے عیدگاہ میدان میں منعقد کیا جا رہا ہے، جمعیت علماء ہند کے صدر و سابق رکن پارلیمنٹ مولانا سید محمود مدنی کی صدارت میں ہونے جا رہے اس اجلاس میں ملک بھر سے ارکین منتظمہ اور جمعیت علماء سے وابستہ سرکردہ علماء کرام شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:
مخلوط تعلیم سے بچنے کی مولانا ارشد مدنی کے بیان کی دارالعلوم دیوبند نے کی حمایت
بتایا جارہا ہے کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور اقلیتوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملک میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے، گیانواپی مسجد، متھرا عیدگاہ مسجد، قطب مینار مسجد سے متعلق تنازعات پر بھی علماء کرام غور و فکر کریں گے۔ Jamiat Ulema-e-Hind two-day meeting in Deoband
اس اجلاس میں ملک میں پھیلائی جارہی نفرت کے خلاف اور کامن سول کوڈ کے خلاف بھی کچھ اہم فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ جمعیة کے کارکنان اور عہدیدان مسلسل اجلاس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جمیۃ علماء ہند سکریٹری ذاکر حسین نے بتایا کہ اجلاس کا ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں تمام اہم اور سلگتے ہوئے مسائل کو شامل کیا گیا ہے۔