کانپور: رہاست اترپردیش کے کانپور میں واقع رجبی روڈ میں جمعیت علما ہند کی مقامی یونٹ کی جانب سے اعزازی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں 50 برس یا پھر اس سے زائد کی عمر کے لوگوں کو خصوصی ممنٹو اور سند سے نوازا گیا جنہوں نے برسوں تلک تنظیم کی خدمت کی ہے۔ 1919 میں قائم تنظیم جمعیت علما ہند ہندوستانی مسلمانوں کی قیادت کا دعویٰ کرتی رہی ہے۔
جمعیت العلماء ہند اشاعت دین اور شرعی نظام کو قائم کرنے کے لیے مسلمانوں میں ذہن سازی کی تحریک چلا رہی ہے۔ ایک اچھے معاشرہ کا قیام کرنا معاشرہ کی ضروریات اور پریشانی کو حل کرنا جمیعت کے بنیادی اصولوں میں سے ہے۔ جمیت علما ہند نے ملک کی آزادی کی جنگ لڑی ۔آزادی کے بعد پیدا ہوئے تمام مسائل کا سامنا کرتے ہوئے مسلمانوں کے وقار و بقاء کو قائم و دائم رکھنے کی جستجو میں برابر سرگرم عمل رہی ہے۔
کانپور میں بھی نہ جانے کتنے بزرگان دین اپنی عمر کے نصف سے زائد عمر جمعیت کی خدمت کرتے ہوئے دار فانی کو کوچ کر گئے ہیں۔ آج بھی کانپور شہر میں کئی ایسے دینی خدمتگار موجود ہیں جو 40 سال 50 سال 60 سال سے جمیعت کی خدمت کرتے چلے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حضرت فاطمہ الزہرا کی سیرت خواتین کے لئے بہترین نمونۂ عمل ہے: مولانا کلب جواد نقوی
ایسے ہی دینی خدمت گاروں کو شہری جمعیت علماء کانپور نے اعزاز سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔شہری جمیت العلماء کانپور نے نئی نسل کے سامنے ان کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے نئی نسل اور کارکنان میں جوش پیدا کیا ہے۔