ETV Bharat / state

'بیٹیوں کو والدین کی میراث میں حصہ دیا جائے' - بیٹیوں کو والدین کی میراث میں حصہ دیا جائے

جمعیت علمائے ہند نے کانپور میں خصوصی طورسے خواتین کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا ہے، تاکہ ایک بہتر معاشرہ شریعت کے مطابق بن سکے۔اس تقریب کے دوران مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی نے جہیز کی لعنت سے بچنے اور بیٹیوں کو والدین کی میراث میں حصہ دینے پر زور دیا۔

بیٹیوں کو والدین کی میراث میں حصہ دیا جائے:مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 3:59 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے رجبی گراؤنڈ پریڈ پر جمعیت علماء ہند تین روزہ جلسہ معراج النبی منارہی ہے۔ اسی دوران علماء کرام نے سب سے زیادہ ان خامیوں پر زور دیا جن کی وجہ سے معاشرے میں انتشار اور برائیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

بیٹیوں کو والدین کی میراث میں حصہ دیا جائے:مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی
بیٹیوں کو والدین کی میراث میں حصہ دیا جائے:مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی

مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی نے کہا کہ معاشرہ کی چھوٹی چھوٹی برائیاں گھروں کو توڑ رہی ہیں۔شوہر اور بیوی، والدین اور بچوں کے درمیان رشتہ خراب ہورہا ہے۔ہمیں شریعت کی روشنی میں ان برائیوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔اسلام کے مطابق زندگی گزارنے سے ایک مضبوط معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے، اس لیے اسلام پر مضبوطی سے عمل کیا جانا چاہیے۔

'بیٹیوں کو والدین کی میراث میں حصہ دیا جائے'

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم برائیوں کو نظر انداز کرتے جارہے ہیں، بلکہ ہمیں انہیں معاشرے سے ختم کرنے کے لیے ان کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ شوہر اور بیوی کے درمیان تضاد پیدا ہونے سے لڑکی کے مائیکے والوں کی بے وجہ مداخلت سے کس طرح رشتے بکھر رہے ہیں ٹوٹ رہے ہیں۔اس سے بچنے کی ضرورت ہے۔

مفتی سید محمد حذیفہ قاسمی نے جہیز کی لعنت سے بچنے اور بیٹیوں کو والدین کی میراث میں حصہ دینے پر زور دیا۔بیوہ عورتوں کی مدد کرنا اور ان کی شادیاں دوبارہ کرانے پر زور دیا۔عورت خاندان کا معمار ہوتی ہے ان کی گود میں بچوں کی پرورش ہوتی ہے، اگرعورت شریعت کی پابند ہوگی تو اس کا گھر اور بچے بھی شریعت کے مطابق آگے بڑھ پائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.