مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پانچویں جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع اصلاح معاشرہ رکھا گیا، جلسے کی صدارت مولانا سید سعد خانجہانپوری نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی محمد مجیب نے انجام دیا۔ اس موقع پر دیگر شہروں سے تشریف لائے مقررین نے اثرانداز اور پرجوش خطاب سے عوام کے دلوں کو ایمان و یقین کی روشنی چمکایا۔ اس جلسے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے جمعیت علماء ہند مظفرنگر کے جنرل سیکریٹری مولانا مکرم علی قاسمی شاندار تقریر کی۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سماجی برائیوں اور شادی بیاہ میں بیجا اسراف پر لوگوں کو متنبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم شادی بیاہ میں بیجا خرچ کرتے ہیں جس کی وجہ سے غریب کی بچیاں گھروں پر بیٹھی رہتی ہیں۔
وہیں مولانا عبدالخالق ناظم مدرسہ چراغ محمد نے اخلاق کے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبان کی وجہ سے انسان لوگوں کے دل ہر حکومت کرتا ہے اور زبان ہی کی وجہ سے عوام سے دشمنی مول لیتا ہے، ہمیں ہمیشہ زبان کو قابو میں رکھنا چاہئے۔ مفتی عبدالقادر قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تحصیل کھتولی نے کہا کہ جمعیۃ علماء نے ہمیشہ قوم و ملت کی خدمت انجام دی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Reformation of The Society اصلاح معاشرہ کی اشد ضرورت
پروگرام کا اختتام مولانا سعد کی دعا پر ہوا۔ پروگرام کے منتظم قاری محمد عمران نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مفتی مجیب،قاری جاوید،مولانا سرفراز،قاری عمران،حافظ محسوب،قاری نعمان،قاری وسیم اکرم،قاری امتیاز،قاری توحید عالم، قاری فرحان،محمد اکرام نصاری،حافظ محمد راشد،محمد اسرار متولی،محمد راشد پردھان،محمد عثمان،ماسٹر محمد نبی وغیرہ موجود تھے۔