ETV Bharat / state

Jamiat two-day conference in Deoband from May 28: دیوبند میں  28 مئی سے جمعیت کی دو روزہ کانفرنس - Section 144 imposed in Deoband

دیوبند میں جمعیت علمائے ہند کی جانب سے مولانا محمود مدنی کی سربراہی میں کل 28 مئی سے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس اجازت انتظامیہ نے دے دی ہے، تاہم بجرنگ دل نے انتظامیہ سے اس تقریب کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Jamiat two-day conference in Deoband from May 28

دیوبند میں جمعیت کی 28 مئی سے دو روزہ کانفرنس

author img

By

Published : May 27, 2022, 11:03 PM IST

دیوبند: اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند میں جمعیت علمائے ہند کے مولانا محمود مدنی کی سربراہی والے گروپ کی کل 28 مئی سے دو روزہ کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں تنظیم کے گورننگ باڈی کے رکن شامل ہوں گے۔ یہ میٹنگ میں شامل ہونے والے تقریباً 2000 افراد کے لیے دیوبند عیدگاہ میں ایک بڑا شامیانہ لگایا گیا ہے۔ تاہم بجرنگ دل نے انتظامیہ سے اس تقریب کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Jamiat two-day conference in Deoband from May 28

اس کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے ایس پی دیہات سورج کمار رائے کے ساتھ جمعہ کو اجلاس کے مقام کا معائنہ کیا۔ انتظامیہ نے اس کانفرنس کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم ضلع میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ ہے۔

اس حوالے سے بجرنگ دل کے صوبائی کنوینر وکاس تیاگی نے الزام لگایا ہے کہ جمعیۃ علماء ہند عدالتوں میں دہشت گردوں کی وکالت کرتی ہے اور ملک میں فرقہ پرستی کو بھی فروغ دیتی ہے۔ حکومت کو ایسی تنظیم کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

دیوبند کے سرکل آفیسر رام کرن نے بتایا کہ سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر کانفرنس کے مقام پر ایک کمپنی پی اے سی، تین پولیس انسپکٹر، دس سب انسپکٹر، چھ خواتین کانسٹیبل اور چالیس کانسٹیبل تعینات کئے جائیں گے۔ Jamiat two-day conference in Deoband from May 28

مزید پڑھیں:

تنظیم کے صدر اور سابق رکن اسمبلی مولانا محمود مدنی جمعیت کی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ جمعیت کے صوبائی جنرل سکریٹری مولانا محمد مدنی اور عظیم اللہ صدیقی نے بتایا کہ کانفرنس میں ملک کی 25 ریاستوں سے تقریباً 2000 جمعیت کے نمائندے شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں یکساں سول کوڈ، گیانواپی مسجد تنازعہ، متھرا میں شری کرشن جنم بھومی-عیدگاہ تنازعہ اور دیگر اہم مسائل کی وجہ سے اقلیتوں کو درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.