ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں آج جمیعت علماء شہر میرٹھ کی جانب سے ایک وفد نے ڈی ایم سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد کی جانب سے ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے رمضان المبارک اور نوراتر شروع ہونے پر شہر میں صاف صفائی، بجلی و پانی کے علاوہ عبادت گاہوں کے آس پاس شراب کی دوکانوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
14 اپریل سے سے رمضان المبارک اور نوراتر شروع ہو رہے ہیں، ایسے میں دونوں مذاہب کے لیے یہ عبادت کا دن ہے۔اسی کے مدنظر جمیعت علماء ہند کی جانب سے ڈی ایم کو میمورنڈم پیش کیا گیا۔ رمضان میں روزے داروں کو کسی قسم کی دشواری نہ پیش آئے اسی غرض سے میرٹھ کے ڈی ایم سے مانگ کی گئی کہ دونوں مذاہب کے لوگوں کی عقیدت کا خیال رکھتے ہوئے ان علاقوں میں صاف صفائی کے خاص انتظامات کیے جائیں، تاکہ عقیدت مندوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ ساتھ میں اس موقع پر بجلی پانی کا بھی معقول اہتمام کیے جائے ۔
میرٹھ میں جمیعت کی جانب پیش کیے گئے میمورنڈم میں انتظامیہ سے رمضان میں مناسب انتظامات کیے جانے کی بات کی گئی، وہیں نوراتر میں ہندو مذاہب کی عقیدت مندوں کا بھی خاص خیال رکھا گیا۔ایسے میں حکومت ان تہواروں پر اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں تاکہ تہوار خوش گنوار ماحول میں منایا جا سکے۔