ETV Bharat / state

Jamia Urdu Aligarh Get Affiliation From MANUU: جامعہ اردو علیگڑھ کا مانو سے الحاق - جامعہ اردو علیگڑھ دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی MANUU حیدرآباد نے جامعہ اردو علیگڑھ کے امتحانات ادیب ماہر پاس طلبہ و طالبات کو اپنے یہاں داخلے کی اجازت دی اور تسلیم کیا۔ Jamia Urdu Aligarh Get Affiliation From MANUU

جامعہ اردو علیگڑھ کا مانو سے الحاق
جامعہ اردو علیگڑھ کا مانو سے الحاق
author img

By

Published : Apr 30, 2022, 3:32 PM IST

علیگڑھ: جامعہ اردو علیگڑھ دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بھارت کی تقریباً 80 یونیورسٹی، بورڈ اور اداروں نے جامعہ اردو علیگڑھ کے امتحانات کو تسلیم شدہ مانا ہے۔ حال ہی میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (JNU) کے بعد مولانا آزاد اردو یونیورسٹی (MANUU) نے بھی جامعہ اردو علیگڑھ کے امتحانات کو تسلیم کیا۔ یعنی اب جامعہ اردو سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے MANUU اور JNU یونیورسٹی میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں جو یقینا جامعہ اردو سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لئے ایک خوشی کی خبر ہے۔Jamia Urdu Aligarh Get Affiliation From MANUU

جامعہ اردو علیگڑھ کا مانو سے الحاق

جامعہ اردو علیگڑھ سے ہر سال تقریباً آٹھ ہزار طلبا و طالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں جو اب بھارت کی تقریباً 80 تعلیمی اداروں سے اعلی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ جامعہ اردو علیگڑھ کے کنٹرولر رضوان علی خان بتایا جامعہ اردو ایک تعلیمی ادارہ ہے جس کا قیام 1939 میں عمل میں آیا اور 1978 میں بھارت نے اس ادارے کو تسلیم کیا۔ آج کی تاریخ میں ملک کی تقریباً 80 یونیورسٹیز جامعہ اردو علی گڑھ کو تسلیم کرتی ہیں۔ یعنی ہمارے طلبا و طالبات کو اپنے اداروں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ دیتی ہیں۔

حال ہی میں JNU کے بعد MANUU یونیورسٹی نے بھی ہمارے بچوں کو داخلے کے لئے اجازت دی ہے، جس سے ہمارے یہاں تعلیم حاصل کرنے والی غریب طلبہ اور اعلی تعلیم کے خواہش مند طلبہ با آسانی اعلی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ رضوان علی نے مزید بتایا کہ 'ہمارے یہاں ادیب، ماہر، ادیب کامل اور معلم کورس کرائے جاتے ہیں، ساتھ ہی جامعہ اسکول اور کالج بھی چلایا جا رہا ہے، جس میں خاصی تعداد طلبہ و طالبات کی تعلیم حاصل کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Seminar at MANUU Centre Bhopal: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے علاقائی مرکز بھوپال میں دو روزہ سیمینار منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.