ETV Bharat / state

پرامن طریقے سے میرٹھ میں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی گئی - عید الفطر گنگاجمنی تذہیب کا تہوار

ملک بھر میں آج جمعۃ الوداع کے موقع پر عظیم الشان اور روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں فرزندان توحید نے انتہائی انکساری اور اشک بار آنکھوں سے ماہ بارک رمضان کو وداع کیا۔

jamat-ul-vida offers peacefully in meerut
پرامن طریقے سے میرٹھ میں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی گئی
author img

By

Published : Apr 21, 2023, 10:56 PM IST

ویڈیو

میرٹھ: بھارت بھر سمیت میرٹھ میں بھی آج جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی گئی۔ اس دوران شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سبھی مساجد کے باہر فورس تعینات کی گئی، نماز کی ادائیگی پرامن طریقے سے ہو اور شرپسندوں سے بچا جا سکے۔ نماز کے بعد شہر قاضی زین الساجیدین نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کی نماز سے قبل صدقہ الفطر غرباء میں ادا کر دینا چاہئے تاکہ غریب اور بے سہارا مسلمان بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ شہر کی سبھی مساجد میں اجتماعی طور پر نماز ادا کی گئی۔ یوپی سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات کے مطابق مساجد میں لاؤڈ-اسپیکر کی آواز کو کم کر نماز ادا کی گئی اور شہر میں کسی بھی مساجد کے باہر نمازیوں نے نماز ادا نہیں کی۔

نماز کے بعد ملک میں امن سلامتی کے لیے دعا خصوصی دعا کا اہمتام کیا گیا۔ وہیں دوسری جانب پولیس کے اعلٰی افسران نے پر سکون نماز ادا کیے جانے کے بعد راحت کی سانس لیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کا تہوار گنگا جمنی تہذیب کا تہوار ہے، اسی تہذیب کو برقرار رکھنے کے مقصد سے شہر میں پولیس اور آر اے ایف کا معقول انتظامات کیے گئے ہیں اور یہی انتظامات عیدالفطر کی نماز کے دوران یکساں رہیں گے۔ تاکہ عید کا تہوار امن سلامتی کے ساتھ مکمل ہو سکیں۔

jamat-ul-vida offers peacefully in meerut
سماج وادی پارٹی رہنما تل پردھان نے مسلمانوں کو عید الفطر کی پیشگی مبارک باد پیش کی

اس موقع پر سماوادی پارٹی رہنما و سردھنہ سے رکن اسمبلی اتل پردھان نے شاہی جامع مسجد پہنچ کو مسلمانوں کو عید الفطر کی پیشگی مبارک باد دی۔ اتل پردھان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومتیں جس طرح سے ملک میں منافرت کا ماحول پیدا کر رہی ہے وہ افسوس ناک ہے۔ حالات کے پیش نظر رکھتے ہوئے وہ اور ان کی پارٹی ملک میں محبت اور بھائی چارے کو قائم رکھنے کےلیے لگے ہوئے ہیں۔ اور آج اسی پیغامات کو لیکر وہ ہندو اپنے مسلمان بھائیوں کے بیچ آکر ان کو عیدالفطر کی مبارک باد دے رہا ہے، تاکہ ملک سے نفرتی سیاست کا خاتمہ ہو سکیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.