میرٹھ: ریاست اترپردیش کے میرٹھ کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ اندر کورٹ میں شیخ الحدیث صوفی بزرگ مولانا یعقوب قادری کا 28 واں سالانہ عرس جاری ہے، اس موقع پر ایک جلسہ سیرت النبی کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام نے سیرت النبی کے ساتھ ہی مولانا یعقوب قادری کی زندگی اور ان کی تعلیمات پر خطاب کیا گیا اور لوگوں سے ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ Urse Qadri In Meerut
اس جلسے سے کا آغاز کا تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی گئی، وہیں اس جلسے سے علماء کرام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر مفصل روشنی ڈالی اور موجودہ حالات میں سنت رسول پر عمل پیرا ہوکر حالات کو بہتر بنانے کی تلقین کی، اس جلسے کے آخر میں ملک میں امن و امان اور آپسی اتحاد قائم رہنے کی دعائیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ED raids BSP MP Afzal Ansari house ای ڈی کی چھاپہ ماری کے بعد افضال انصاری نے کہا میں خوفزدہ نہیں ہوں