ETV Bharat / state

کنہیا لال قتل معاملے میں ملزمین پر فرد جرم عائد - بی جے پی ترجمان نوپور شرما معاملہ

Kanhaiyalal Murder Case: این آئی اے کی خصوصی عدالت نے جمعہ کو کنہیا لال قتل معاملے میں آٹھ ملزمان کے خلاف فرد جرم طے کیے۔ ساتھ ہی ایک ملزم فرہاد محمد شیخ عرف بابلہ کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت پراسیکیوشن کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 9:19 AM IST

جے پور: این آئی اے کی خصوصی عدالت نے جمعہ کو ادے پور کے کنہیا لال قتل معاملے میں آٹھ ملزمین کے خلاف الزامات طے کیے۔ آرمز ایکٹ کے تحت پراسیکیوشن کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے ایک ملزم فرہاد محمد شیخ عرف بابلہ کے خلاف الزامات طے نہیں ہوئے۔ سماعت کے دوران آٹھ ملزمین غوث محمد، ریاض عطاری، محمد محسن، آصف، محسن، وسیم علی، محمد جاوید اور مسلم محمد کو وی سی کے ذریعے اجمیر ہائی سکیورٹی جیل سے پیش کیا گیا۔ عدالت نے آٹھ ملزمین کے خلاف دفعہ 120B، 302، 324 (34)، 153A، 153B، 295A اور آئی پی سی کی دیگر دفعات، UAPA ایکٹ کی دفعہ 16، 18 اور 20 کے ساتھ ساتھ آرمس ایکٹ کے تحت الزامات طے کیے ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمین کو دو فروری کو عدالت میں پیش کرنے اور استغاثہ کی منظوری پیش کرنے کو کہا ہے۔

اس سے قبل، این آئی اے کی خصوصی پبلک پراسیکیوٹر ٹی پی شرما نے کہا تھا کہ ملزمین نے واٹس ایپ پر ایک گروپ بنایا اور مجرمانہ سازش رچی اور مذہب کے نام پر کنہیا لال ٹیلر کا قتل کیا۔ کیس کی تفتیش سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزمین مجرمانہ سازش میں ملوث رہے ہیں۔ ان کے خلاف قتل، دیگر مذاہب اور ذاتوں کی توہین اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات بھی ثابت ہوئے ہیں۔ لہٰذا ملزمین کے خلاف قتل سمیت دیگر جرائم میں فرد چارجز طے کیے جائیں۔ وہیں ملزمین کی طرف سے استغاثہ کے دلائل پر جواب دیتے ہوئے اپنا دفاع کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کنہیالال کا قتل بی جے پی کے لوگوں نے کیا تھا، اشوک گہلوت

CM Ashok Gehlot Slams BJP: 'ہم نے بی جے پی کا منصوبہ ناکام بنا دیا'

Udaipur Murder Case: کنہیا لال قتل کیس میں این آئی اے نے ایک اور شخص کو حراست میں لیا

قابل ذکر ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ سے متعلق بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے توہین آمیز اور گستاخانہ بیان کی حمایت کرنے اور اس سے متعلق مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی وجہ سے 28 جون 2022 کو ملزمین نے جے پور کے ایک ٹیلر کنہیا لال کا قتل کر دیا تھا اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا تھا۔ ملزم فرہاد محمد کی گزشتہ ستمبر میں اس مقدمے میں ضمانت ہوئی تھی، جب کہ اس معاملے میں مطلوب پاکستان کے رہائشی سلمان اور ابو ابراہیم مفرور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Nupur Sharma Gets Arms License بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو اسلحہ کا لائسنس فراہم کیا گیا

Azam Khan Issued Video Message: نوپور شرما سے متعلق سپریم کورٹ کے تبصرہ کا اعظم خان نے خیرمقدم کیا

Ghulam Rasool Controversial Statement نوپور شرما پر جے ڈی یو لیڈر غلام رسول کا متنازع بیان، کہا شہروں کو کربلا بنادیں گے

Prophet Remarks Row: گستاخ رسول معاملہ میں ملک و بیرون ممالک کا ردعمل۔۔۔ دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.