مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جین سماج کے لوگوں نے جھارکھنڈ میں واقع سمید شیکھر جی کو وہاں کی حکومت کے ذریعے سیاحتی مقام قرار دینے کے فیصلے کے خلاف زبردست غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جین سماج کے لوگوں نے گزشتہ روز ہی سڑکوں پر اتر کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور آج جین سماج کے لوگوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی۔ Jain Samaj Protest Muzaffarnagar۔ شیکھر جی بچاؤ آندولن کے تحت 2 جنوری 2023 سے 10 جنوری 2023 تک پوری جین برادری نے جین گیسٹ ہاؤس میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ کیے گئے اعلان کے تحت پیر کی صبح سے بھوک ہڑتال کا پروگرام شروع کر دیا گیا۔ Jain Samaj Started Hunger Strike in Muzaffarnagar
یہ بھی پڑھیں:
بھوک ہڑتال کا پروگرام 2 سے 10 جنوری تک رکھا گیا تھا۔ بھوک ہڑتال کرتے ہوئے جین سماج کے گورو جین نے کہا کہ آج جین مذہب کے ماننے والوں کے عقیدے کی جگہ سمید شیکھر جی پر پریشانیوں کے بادل چھائے ہوئے ہیں جب سے سمید شیکھر جی کو مرکز اور جھارکھنڈ حکومت نے "ٹورسٹ زون" قرار دیا ہے۔ تب سے جین برادری اس تانا شاہی فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔ Jain Samaj Started Hunger Strike in Muzaffarnagar۔ اور اس فیصلے کو واپس لینے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ تاکہ جین سماج کے مقدس عقیدہ مرکز شیکھر جی کا تقدس برقرار رہے۔ اس سلسلے میں ضلع مظفر نگر میں 2 سے 10 جنوری تک بھوک ہڑتال رکھی گئی ہے۔ ہم مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبے کو تسلیم کیا جائے اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہم مزید احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
Traders Protest in Muzaffarnagar مظفر نگر میں تاجروں نے دکانیں بند کر کے احتجاج کیا