ETV Bharat / state

Akhilesh Yadav on Flood سیلاب راحت پربے دریغ خرچ کا ڈرامہ کیا جارہا ہے، اکھلیش - سماج وادی پارٹی کے قومی صدر

ایس پی سربراہ نے حکمراں جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں بی جے پی حکومت کو کرپشن کا موقع منھ مانگے مل گیا ہے۔ سیلاب سے نجات کے نام پر بے دریغ اخراجات کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو
author img

By

Published : Jul 15, 2023, 8:02 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے قومی صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ریاستی حکومت پر 'آپدا میں اوسر'تلاشنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے سیلاب راحت کے نام پر فضول خرچی کا ڈرامہ ہورہا ہے۔

اکھلیش نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ اترپردیش میں ژالہ باری سے سیلاب کی زد سے لوگوں میں دہشت ہے۔ بجلی ندارد ہے اور بارش سے بچاؤ کا کوئی نظام نہیں ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں پر حکومت کی نظر کرم نہیں پڑتی۔ نظر پڑی ہوتی تو وہاں کم سے کم راحت توپہنچتی۔ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے اور انہیں راشن پانی پہنچانے کا نظم ہوتا۔

ایس پی سربراہ نے حکمراں جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں بی جے پی حکومت کو کرپشن کا موقع منھ مانگے مل گیا ہے۔ سیلاب سے نجات کے نام پر بے دریغ اخراجات کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ حقیقی ضرورت مندوں تک امدادی سامان نہیں پہنچ رہا۔ ریسکیو کام نہیں ہو رہا۔ گڑھے بھرنے کے نام پر بی جے پی حکومت نے کئی کروڑ کا بجٹ ہوا میں اڑا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود وزیر اعظم نریندر مودی جی اور وزیر اعلی کے آبائی ضلع میں بھی بارش سے تباہی مچی ہے۔ وارانسی میں لوگوں کے گھروں میں پانی ہی پانی ہے۔ کیوٹو بننے والا شہر پانی میں بسا شہر وینس بن گیا ہے۔ وہاں کشتی کی نوبت آگئی ہے۔ ناکامی سے گورکھپور میں تباہی مچی ہے۔ ایک گھنٹے کی بارش میں گورکھپور میں تمام محلے۔گلیاں تالاب بن گئی ہیں۔ ڈرینج سسٹم تباہ ہوگیا ہے۔ پانی خروج کا دعوی پانی میں ہی بہہ گیا ہے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ جہاں جہاں بارش کا اثر بڑھا ہے بجلی اور پانی کا بحران گہراتا ہے۔ گاؤں کے ہی حالت بدتر ہے۔ گورکھپور میں ہی راج گڑھ 7گھنٹے اور گولا علاقے کے 20گاوں میں 17گھنٹے سے بجلی گل رہی۔اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی کی کھوکھلی ترقی عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے خلاف روز نئی سازش کی حکمت عملی سے فرصت ملے تبھی تو مفاد عامہ کی اسکیمات پر ان کا دھیان جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.