ETV Bharat / state

کورونا سے نہ ڈرنا بہتر مگراحتیاطی تدابیر ضروری: ڈاکٹرعبدالقوی - 'کورونا وائرس

اتر پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب تین دن کے لاک ڈاؤن کے بعد 'منی لاک ڈاؤن' نافذ کیا گیا ہے تاکہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

کورونا سے نہ ڈرنا بہتر لیکن احتیاطی تدابیر ضروری: ڈاکٹر عبدالقوی

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 10:13 PM IST

یو پی میں بڑی تعداد میں کورونا مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں لیکن عوام میں ڈر و خوف نہیں ہے۔ یہ اچھی بات ہے لیکن بیدار ہونا اتنا ہی اہم ترین فریضہ ہے۔

کورونا سے نہ ڈرنا بہتر لیکن احتیاطی تدابیر ضروری: ڈاکٹر عبدالقوی

اترپردیش کی دارلحکومت لکھنؤ کے تکمیل الطب کالج کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالقوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جس طرح سے 'کورونا وائرس' پوری دنیا میں پھیلتا جارہا ہے، بہت ہی تشویش ناک ہے لیکن لوگوں میں ڈر و خوف نہیں ہے، یہ اچھی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا خوف نکل جانا بہتر ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ بے پرواہ ہو کر بازار میں بنا احتیاطی تدابیر کے نکلیں۔

عام طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ لوگ کھلے عام بازار میں کھا پی رہے ہیں، جو تشویش ناک ہے۔ ڈاکڑ عبدالقوی نے کہا کہ فی الحال باہر کی چیزیں کھانے پینے سے پرہیز کریں۔

اگر کسی کو بازار کی چیز کھانا ہوں، تو اسے گھر لا کر کھائے نہ کہ وہیں سب کے ساتھ کھڑے ہوکر کھائیں۔ اس سے خود کو اور دوسروں کو وائرس کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب جو ایڈوائزر جاری کی گئی ہے، اس پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ڈاکڑ عبد القوی نے کہا کہ بنا احتیاطی تدابیر اختیار کئے باہر نکلنا مناسب نہیں۔

بازار میں ایسی کوئی دوا نہیں ہے جس پر ڈاکٹر دعویٰ کر سکے کہ اس دوا سے کورونا وائرس کے مریضوں کو شفا مل جائے گی لیکن طب یونانی کے ماہرین کا ماننا ہے کہ "کچھ ایسے نسخے ہیں، جو کورونا وائرس پر کارگر ثابت ہو سکتے لیکن یہ دعویٰ نہیں ہے۔"ان میں سبھی اشیاء آپکے 'کچن' میں موجود ہوتے ہیں، جیسے لونگ، سوٹھ، دال چینی کلونجی اور تلسی۔ کورونا وائرس میں بھی مریض کو نزلہ، بخار، کھانسی، سانس لینے میں تکلیف، پیٹ خراب ہونا یہ سبھی علامات ہیں۔

ان کے لئے یونانی طب کے ماہرین کا نظریہ ہے کہ لونگ، سوٹھ، دال چینی اور کلونجی کو پیسکر پانی کے ساتھ لینے پر فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر ان چیزوں کا استعمال کریں تو وائرس کے خطرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر عبدالقوی نے بتایا کہ "جوشاندہ پینے سے بھی شفا ملتی ہے، جسے تیار کرنے میں عناب، سپستاں اور بہدانہ ملایا جاتا ہے۔ اسے پانی میں تب تک پکانا ہے، جب یہ آدھا ہو جائے۔ اس کے بعد جوشاندہ کو 20-25 ایم ایل پینا چاہیے۔"ڈاکٹر عبدالقوی نے بتایا کہ جوشاندہ پینے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔* سانس لینے میں دشواری نہیں ہوتی۔* تناؤ سے دوری۔اگر آپ لوگ اس جوشاندہ کو گھر میں ہی تیار کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کریں،* بہدانہ 3 گرام* عناب5 دانا* سپستاں 9 دانا* اب اسے 250 ایم ایل پانی میں ابالے، جب پانی آدھا رہ جائے تو اسے چھان کر صاف برتن میں رکھ لیں اور تھوڑا تھوڑا (20-25 ایم ایل) پی لیں لیکن جوشاندہ کو اگلے دن استعمال نہیں کرنا۔ آپ روزانہ اسے تیار کر کے پی سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے،۱۔ قوت مدافعت: دودھ یا پانی کے ساتھ ہلدی پاؤڈر ملا کر رات میں پینے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ بیماری سے بچ سکتے ہیں۔۲۔ اشوگندھا: اس کے استعمال سے بھی جسمانی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے اور بیماریوں سے آپ کو بچاتا ہے۔۳۔ تریاق نزلہ: نزلہ زکام کے علامات ہوں یا وبائی امراض میں یہ نسخہ استعمال کرنے سے آرام ملتا ہے۔ اس دوا کو روزانہ 3 سے 5 گرام استعمال کرنا چاہیے۔۴۔ عرق عجیب: کافور، ست پودینہ، ست اجوائن کے نسخے کو رومال یا سوتی کپڑے میں لے کر رکھ لیں اور دن میں تین سے چار بار گہری سانس لے کر اندر کھینچے۔

ڈاکٹر عبدالقوی نے بتایا کہ اگر کسی کو بہت تیز بخار ہو تو اسے ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جو ایڈوائزری جاری کی ہے، اس میں 'عرق عجیب اور یونانی جوشاندہ' کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ان سب کے باوجود احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.