مین پوری:سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اترپردیش میں لگاتار تیسری دفعہ کارگزار ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی) کی تقرری سے محسوس ہورہا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی بھی کارگزار کی حیثیت سے ہی کام کررہے ہیں۔
ایک پروگرام میں شرکت کرنے یہاں پہنچے یادو نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا'اترپردیش میں لگاتار تیسری بار کارگزار ڈی جی پی ملا ہے۔ اس سے یہی محسوس ہورہا ہے کہ اترپردیش کے وزیر اعلی بھی کارگزر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر زمین مافیا بن گئے ہیں۔ مین پوری سے لے کر اجودھیا تک بی جے پی کے لیڈر زمینیوں پر قبضہ کررہے ہیں۔ بی جے پی حکومت ناانصافی کراررہی ہے۔ افسران ناانصافی کررہے ہیں۔ بی جے پی سرکاری افسران کے ذریعہ سے بے ایمان کر الیکشن نتائج تبدیل کردیتی ہے۔ عوام بی جے پی کی انصافی کے خلاف کھڑے ہونگے اور ووٹ کریں گے۔ سال 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کا صفایا ہوجائے گا۔
یادو نے کہا کہ ملک اور ریاست کے لوگ جمہوریت پر یقین کرتے ہیں۔ سماج وادی لوگ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے سپنوں کو پورا کرنے والے ہیں۔ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کے وصولوں پر چلنے والے لوگ ہیں۔ عوام بی جے پی کی ناانصافی، مظالم کو برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کے طرز عمل سے ناراض ہیں۔ مہنگائی،بے روزگاری شباب پر ہے۔غریبوں کے ساتھ مظالم ہورہے ہیں۔ بی جے پی نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی۔ بی جے پی قانون اور آئین کو نہیں مانتی ہے۔ لوگوں کی آواز دبارہی ہے۔ الیکشن سے پہلے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو کا نعرہ دینے والی بی جے پی حکومت بیٹیوں کی توہین کررہی ہے۔مائیں۔بہنیں بیٹیاں سب دیکھ رہی ہیں۔ لوک سبھا الیکشن میں یہ سبھی اس رسوائی کا جواب دیں گی۔
اس سے پہلے یادو نے اوریا میں پارٹی کے نوجوان لیڈر راہل سویتا کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اہل خانہ سے مل کر حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔
یواین آئی۔