ETV Bharat / state

Abul Barakat Nazmi on Common Civil Code: کامن سول کوڈ کا ہنگامہ صرف سیاسی مفاد کیلئے، سید ابوالبرکات - شاہ بانو کیس

بزرگ قومی رہنما سید ابوالبرکات نظمی نے کہا کہ ملک کے اندر مسلمانوں کے خلاف جو حالات تیار کیے گئے ہیں اور کامن سول کوڈ لانے کی تیاری کی جا رہی ہے، اس کے خلاف ملک کے مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام پُرامن شہری پرزور احتجاج کریں گے۔' Abul Barakat Nazmi on Common Civil Code

Statement of Syed Abul Barakat Nazmi
Statement of Syed Abul Barakat Nazmi
author img

By

Published : Jun 3, 2022, 4:50 PM IST

Updated : Jun 3, 2022, 5:25 PM IST

کانپور: معمر رہنما اور بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے تاسیسی ممبر سید ابوالبرکات نظمی نے کہا کہ کامن سول کوڈ Common Civil Code صرف ایک نفرت پھیلانے کا ہنگامہ ہے۔ اس کا مقصد سیاسی مفاد حاصل کرنا ہے۔ سرکار کے پاس اس کا کوئی بلوپرنٹ بھی تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک جمہوری ملک ہے، لیکن موجودہ حکومت نفرت کی بنیاد پر حکومت کرنا چاہتی ہے Babri Masjid Action Committee۔

ویڈیو دیکھیے۔
سید ابوالبرکات نظمی جو کبھی قوم کی رہنمائی بڑھ چڑھ کر کیا کرتے تھے لیکن اب ضعیفی کی عمر میں آج بھی ان کا درد چھلک اٹھتا ہے۔ شاہ بانو کیس Shah Bano case میں کبھی قوم کی رہنمائی کرتے نظر آتے تھے تو کبھی بابری مسجد کی بازیابی کے لیے جدوجہد میں پیش پیش نظر آتے تھے۔ آج جب سی اے، اے اور این، آر، سی قانون کا ہنگامہ برپا ہو رہا ہے تو آج بھی وہ پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے ملک میں کچھ لوگ مسلم دشمنی اور نفرت کی بنیاد پر سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کی کوشش کر رہے ہیں، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمان ہمیشہ صبر و تحمل اور حکمت عملی سے کام لیتا ہے لیکن ان کے صبر کی بھی ایک حد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکار کے پاس یونیفارم سول کوڈ کا کوئی بھی بلوپرنٹ تیار نہیں ہے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر بی جے پی کو یونیفارم سول کوڈ اتنا پسند ہے تو وہ اس کو کسی اپنی زیر حکومت ریاست میں نافذ کرکے دکھائے یا اس کا بلوپرنٹ عوام کے سامنے لائے تاکہ اس کو ہندو، مسلم، سیکھ، عیسائی سبھی لوگ پڑھ اور سمجھ سکیں۔

مزید پڑھیں:

سید ابو البرکات نظمی کا کہنا ہے کہ سرکار پہلے یونیفارم سول کوڈ کیا ہے؟ اس کے بارے میں اور اس کا بلوپرنٹ عوام کے سامنے پیش کرے تا کہ تمام مذاہب کے لوگ اس کو پڑھ اور سمجھ سکیں، اس پر بحث کرسکیں، کیونکہ یہ تمام مذاہب کے لوگوں کی مذہبی آزادی کو نقصان پہنچائے گا۔ یہ صرف مسلمانوں کی مذہبی آزادی تو نقصان نہیں پہنچائے گا بلکہ تمام مذہبوں کی مذہبی آزادی کو نقصان پہنچائے گا۔ یہ بل صرف اور صرف سیاسی مفاد کے لئے کھیلا جانے والا ہر پہ ہے۔

Last Updated : Jun 3, 2022, 5:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.