ETV Bharat / state

مظفر نگر میں لگے اسرائیلی پروڈکٹ بائیکاٹ کے پوسٹر - مسلم اکثریتی کالونی میں اسرائیلی پروڈکٹ

مظفر نگر کے مسلم اکثریتی کالونی میں اسرائیلی پروڈکٹ کے بائیکاٹ کے پوسٹرمنظرعام پرآئے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ Israeli Product Boycott Poster Found In Muzaffarnagar

مظفر نگر میں لگے اسرائیلی پروڈکٹ بائیکاٹ کے پوسٹر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 7:56 PM IST

مظفر نگر میں لگے اسرائیلی پروڈکٹ بائیکاٹ کے پوسٹر

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقع مسلم اکثریتی کالونی میں اسرائیلی پروڈکٹ کے بائیکاٹ کے پوسٹر منظر عام پرآنے کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

یہاں کی ایک مسلم اکثریتی کالونی میں اسرائیل پروڈکٹ بائیکاٹ کے پوسٹر جنگہ جنگہ چسپاں کیے گئے۔ جس کے بعد یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ مظفر نگر شہر کوتوالی فورا ہی موقع پر پہنچی اور معاملے کی جان شروع کر دی حالانکہ پوسٹر چسپا کرنے والوں کی ابھی تک کوئی جانکاری نہیں مل سکی پولیس نے پوسٹرز کو ہٹوا کر اس طرح کی حرکت کرنے والے اُن لوگوں کو ہدایت بھی دی۔

دراصل یہ سارا معاملہ سٹی کوتوالی علاقے کے کھالاپار کا ہے۔ یہاں کچھ دکانوں پر اسرائیل پروڈکٹ بائیکاٹ کے پوسٹر چسپاں کیے گئے جس کے بعد جب یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو ہلچل مچ گئی۔ سٹی کوتوالی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کی۔ تاہم پوسٹر چسپاں کرنے والے شخص کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔

یہ بھی پڑھیں:مصنوعات پر حلال سرٹیفکیشن پر پابندی سے عوام پر کوئی اثر نہیں پوگا

پولیس نے پوسٹر ہٹا کر موقع پر موجود لوگوں کو ہدایات جاری کیں۔ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی شروع کردی ہے۔ وہیں کھالاپار کے رہائشی سماجی کارکنان نوشاد اور دلشاد پہلوان کا کہنا ہے کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے وہ غلط ہے۔ یہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسے شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.