ETV Bharat / state

ISO Recognition مظفر نگر پولیس لائن کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 11:47 AM IST

ضلع مظفرنگر پولیس لائن کو ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل ہوا۔ بین الاقوامی تنظیم برائے معیاریت (ISO) نے بہتر انتظام، تربیت، خدمات اور سہولیات کے لئے ISO-9001 سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔

مظفر نگر پولیس لائن کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

مظفرنگر:ریاست اترپردیش کے مظفر نگر پولیس لائن کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (ISO) کے ذریعہ ISO-9001:2015 سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مظفر نگر پولیس لائن آئی ایس او سرٹیفائیڈ پولیس لائن بن گئی ہے۔ آئی ایس او کی ٹیم کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس لائن کا معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ ریزرو پولیس لائن مظفر نگر تنظیم کے معیار کے مطابق ہے۔ جس کی بنیاد پر ٹیم نے پولیس لائن کو سند دی ہے۔

مظفر نگر کی ریزرو پولیس لائن میں کیا ہے خاص بات؟

ڈسٹرکٹ پولیس لائن کو بین الاقوامی تنظیم نے بہتر انتظام، تربیت، خدمات اور سہولیات فراہم کرنے میں نمایاں کا رنا مہ انجام دیا ہے۔ معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ISO-9001:2015 سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔ ضلع تربیتی مرکز مظفر نگر پولیس لائن میں قائم ہے جس میں وقتاً فوقتاً تفتیش کاروں/پولیس والوں کو سائبر، سرویلنس، خواتین سے متعلق جرائم اور دیگر موضوعات پر تربیت دی جاتی ہے۔ تاکہ ان کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Indo Nepal Border Sealed نیپال سرحد دو سے چار مئی کے درمیان سیل رہے گی

اس کے ساتھ جسمانی فٹنس کے لیے جم، غذائیت سے بھرپور خوراک کے لیے کیفے، پولیس اہلکاروں کے رہنے کے لیے صاف، خوبصورت اور بنیادی سہولتوں کے ساتھ مثالی بیرک، لائبریری، کینٹین، حجام کی دکان، فیملی پارک، بچوں کے لیے کڈز زون وغیرہ موجود ہیں۔ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سائبر کرائمز سے بچاؤ، ٹریفک قوانین کی معلومات، آتشزدگی کے حادثات سے بچاؤ کے لیے آگاہی دی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.