ریاست اتر پردیش کے شہر بارہ بنکی شہر کے محلہ گاندھی نگر میں واقع علی پبلک اسکول میں اسلامک سمر کیمپ میں طلباء کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ افراد اور گھریلو خواتین بھی شرکت کر رہی ہے، یہاں انہیں آخرت، عقیدت، سیرت النبیﷺ کے علاوہ دیگر تمام چیزوں سے واقف کرایاجا تا ہے۔ القرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اسلامک سمر کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے.
15 روزہ اس اسلامک سمر کیمپ میں لوگوں کو دین اسلام کی مکمل معلومات فراہم کرائی جا رہی ہیں،تاکہ بہتر مسلمان بننے کے ساتھ ساتھ ملک کے بہترین شہری بھی بن سکیں،اسلامک سمر کیمپ کے اب تک بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
موسم گرما کی تعطیل میں منعقد اس سمر کیمپ کا سب سے زیادہ فائدہ طلباء کو پہنچ رہا ہے، وہ دین اسلام کے متعلق بنیادی چیزیں سیکھ رہے ہیں،جو مصروفیات کے سبب دیگر ایام نہیں سیکھ پاتے ہیں۔ سمر کیمپ میں شرکت کرنے والے طلبا کافی خوش ہیں، انہیں یہاں اسلام کے متعلق بنیادی باتیں اور عقائد سے متعلق چیزیں سکھائی جاتی ہیں۔
مزید پڑھیں:Islamic Summer Camp: طلبہ کے لیے خاص اسلامک سمر کیمپ