ETV Bharat / state

Islamic Summer Camps: رامپور میں اسلامک سمر کیمپ جاری، طالبات و خواتین کی بڑی تعداد شریک

خواتین و طالبات کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے مقصد سے جماعت اسلامی ہند کی طالبات ونگ گرلس اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے رامپور میں اسلامک سمر کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ Summer camp organized by Jamaat-e-Islami Hind

اسلامک سمر کیمپ
اسلامک سمر کیمپ
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 10:02 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں واقع المصباح قرآن سینٹر میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے خواتین و طالبات کے لئے سمر اسلامک کیمپ جاری ہے۔ 24 جون سے شروع ہوئے اس سمر کیمپ میں خواتین و متعدد اسکولز کی طالبات کو اسلام کی بنیادی تعلیمات جیسے توحید،نماز،روزہ،حج، زکاۃ، شہادت، نکاح، طلاق اور خلع جیسے مسائل سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔

اسلامک سمر کیمپ

Summer camp organized by Jamaat-e-Islami Hind

خواتین و طالبات کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے کے مقصد سے جماعت اسلامی ہند کی طالبات ونگ گرلس اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے رامپور میں اسلامک سمر کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 24 جون سے جاری اس سمر کیمپ میں بڑی تعداد میں خواتین و طالبات شامل ہوکر اسلام کی بنیادی تعلیمات سے واقفیت حاصل کر رہی ہیں، یہاں خصوصی طور پر قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی عقائد، عبادات، نکاح، طلاق اور خلع وغیرہ سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔

جی آئی او یعنی گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ملک کے مختلف خطوں میں طالبات کی صلاحیتوں کو اسلامی نہج پر پروان چڑھانے کے ساتھ ہی اسلامی فکر کو بیدار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف مواقع پر اس قسم کے کیمپ کا انعقاد جی آئی او کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:Islamic Summer Camp In Barabanki: بارہ بنکی میں اسلامک سمرکیمپ کا انعقاد، کثیر تعداد میں طلبا کی شرکت

سمر کیمپ میں شامل ہونے والی طالبات کافی خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہاں پہنچ کر ان کی معلومات میں کافی اضافہ ہو رہا ہے،سات روزہ اس اسلامک سمر کیمپ کا اہتمام رامپور کا معروف ادارہ المصباح قرآن سینٹر میں جاری ہے، جہاں کیمپ کے آخری دن 30 جون کو بہترین کارکردگی پیش کرنے والی خواتین و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.