لڑکی کی شادی میں شریک ہوں گے تو بھی اس میں کھانا نہیں کھائیں گے۔
علما کا کہنا ہے کہ فضول خرچی نہ کر کے اُس پیسے كو بچوں کو اچّھی اور جدید تعلیم دلانے میں لگایا جائے گا۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے پروگرام میں باقاعدہ اس کے لیے عہد لیا گیا ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ کمیٹی کے اس پروگرام میں اِس کے علاوہ کئی اور دیگر امور پر بھی غور و فکر کی گئی۔ تقریب میں مُلک اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی بھی کی گئی۔
دراصل بہٹ علاقے کے گانو گھگھرولی میں مدرسہ جامعہ رحمت میں اصلاح معاشرہ کے نام پر ایک جلسہ منقد کیا گیا۔ اس میں دیوبند کے علاوہ کئی اور جگہ کے علما نے شرکت کی۔
پروگرام میں شریک تمام علما نے یہ عہد کیا کہ جس شادی میں ڈی جے اور بینڈ باجا بجے گا اور ناچ گانا ہوگا وہاں شرکت نہیں کی جائے گی۔
پروگرام کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ممبر ڈاکٹر مولانہ عبدالمالک مگیسی نے بتایا کہ نکاح کو آسان بنانے کے لیے مختلف نکات پر غور و فکر کیا گیا۔
شادی میں ڈی جے بینڈ باجا اور آتش بازی سمیت ویڈیو گرافی اور غلط کاموں کو نہ کر نے کی اپیل کی گئی۔