ETV Bharat / state

Islah E Maashrah Conference کانپور میں اصلاح معاشرہ کانفرنس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 11:10 AM IST

جمعیت علماء ہند کانپور یونٹ کی جانب سے اصلاح معاشرہ کے تحت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔اسی مہم کے تحت کانپور میں غریب نواز حال بانس منڈی میں خواتین کا ایک اجتماع کیا۔ جس میں خواتین کو معاشرے کی اصلاح کے تمام اہم پہلوؤں پر روشناش کرایا۔

کانپور میں اصلاح معاشرہ کانفرنس
کانپور میں اصلاح معاشرہ کانفرنس
کانپور میں اصلاح معاشرہ کانفرنس

کانپور:ریاست اترپردیش کے کانپور میں واقع ہال بانس منڈی میں جمیعت العلماء کی جانب سے اصلاح معاشرہ کے تحت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر خواتین کو معاشرے کی اصلاح کے تمام اہم پہلوؤں پر روشناش کرایا۔

جمیعت العلماء ہند کانپور یونٹ کانپور شہر میں اصلاح و معاشرہ نام سے مہم چلا رہی ہے جس میں معاشرے کی اصلاح کرنے کے لیے وہ ضروری سمجھتی ہے کہ خواتین کو اسلام کے نکات سے روشناس کرایا جائے ،جمعیت العلماء ہند کانپور شہر یونٹ کانپور میں دارالقضا بھی چلاتی ہے اس دارالقضاء میں سب سے زیادہ میاں بیوی کے جھگڑے کے کیس اتے ہیں جو معمولی معمولی خامیوں کو طول دے کر طلاق تک کی نوبت پر پہنچ جاتے ہیں۔

ان تمام تجربات کہ مد نظر دارالقضا کے سرپرست شہر قاضی کانپور حافظ قاری عبدالقدوس ہادی صاحب نے اصلاح و معاشرہ کی مہم کا اغاز کیا ہے ،جس میں وہ خصوصا خواتین کو مدعو کرتے ہیں اور علمائے کرام کے ذریعہ سے زندگی میں پیش انے والے چھوٹے چھوٹے مسئلے مسائل جس کی وجہ سے تضاد بڑھتے ہیں ان کو کیسے ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام کی روشنی میں کیا احکامات ہیں۔ اس سے بخوبی روشناس کرانے کی کوشش کی ہے۔ اپنے ذاتی تجربات کی بنیاد پر وہ کہیں نہ کہیں خواتین کی معمولی کمی کو اجاگر کر کے اس پر دین کی روشنی میں ان کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔ اسی غرض سے وہ اصلاح معاشرہ کانفرنس کا اہتمام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Educational Awareness Programme مظفّر نگر میں لڑکیوں کی تعلیمی بیداری کے پروگرام منعقد

حافظ قاری عبدالقدوس ہادی شہر قاضی کانپور بتاتے ہیں کہ اصلاح معاشرہ اجتماع کے مثبت اثرات سامنے انے کی امیدیں ہیں کیونکہ جب وہ دارالقضا میں بیٹھتے ہیں اور لوگوں کو دین سے روشناس کراتے ہیں تو لوگوں کو دین کی باتیں سمجھ میں اتی ہیں اصلاح معاشرہ نام سے منعقد ہوئے جلسے میں تقریبا 4 00 سے زائد خواتین نے شرکت کر فیض حاصل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.