ETV Bharat / state

بنارس: ٹیپو سلطان کے صاحبزادے کا مزار خستہ حال - بنارس میں درگاہ فاطمان

ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں درگاہ فاطمان سے متصل علی ساگر قبرستان میں شیر میسور ٹیپو سلطان کے شہزادے محمد سلیمان یامین کی آخری آرام گاہ ہے۔ شہزادے کی قبر انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے۔

شہزادے کی قبر گمنامی کے اندھیرے میں
شہزادے کی قبر گمنامی کے اندھیرے میں
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 11:41 AM IST

Updated : Sep 15, 2020, 4:32 PM IST

سنہ 1799 میں انگریزوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بھارت کے عظیم سپوت و مجاہد آزادی ٹیپو سلطان کے صاحبزادے کا مزار ریاست اترپردیش کے شہر بنارس میں موجود ہے، مگر آج اس کا نام و نشان مٹتا جا رہا ہے۔ یہ مزار اب خستہ حالی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

بنارس: ٹیپو سلطان کے صاحبزادے کا مزار خستہ حال

ٹیپو سلطان کے صاحبزادے شہزادہ سلیمان یامین کو انگریزوں نے مرزا پور کے چنار قلعہ میں پھانسی دے دی تھی۔ سلیمان یامین کے مزار کی دیکھ ریکھ نہ ہونے کے باعث اب خستہ حال ہوچکی ہے۔

ٹیپو سلطان کے شہزادے سلیمان یامین کے قبر پر فارسی زبان میں کچھ اشعار بھی کندہ ہیں۔ جس میں واضح طور پر تاریخ وصال کا اندازہ نہیں ہو رہا ہے۔ البتہ اس کے نقوش اب بھی موجود ہیں۔

قبر کے چاروں طرف جالیاں لگی ہوئی تھیں لیکن عدم توجہی کی وجہ سے یہ بھی ٹوٹ چکی ہیں۔ کھلے آسمان کے نیچے شہزادے سلیمان کا قبر گندگی کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔

بارش کا پانی یہاں پرجمع ہوتا رہتا ہے، گرد و غبار اور مویشیوں کی آمد و رفت سے یہ جگہ پوری طرح پراگندہ ہوچکی ہے۔

مقامی رہائشی شکیل جادوگر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ شیر میسور ٹیپو سلطان جن کو شہید کرنے کے بعد ان کی بہادری و شجاعت کو یاد رکھنے کے لیے ان کی تلوار کو بطور یادگار اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ آج ان کے صاحبزادے کی قبر دھول پھانک رہی ہے۔ مجاہد آزادی کی قبروں کی پامالی ہورہی ہے اور حکومت بے توجہی برت رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیپو سلطان کے صاحبزادے کی قبر پر ایک عالیشان مقبرہ بنایا جائے تاکہ ان کی ملک کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاسکے۔

شکیل نے تاریخ کے حوالے سے بتایا کہ ٹیپو سلطان کے شہزادے سلیمان یامین کا قبر بنارس میں ہونا تعجب خیز ہے۔ انھوں نے کہا کہ انگریزوں نے ٹیپو سلطان کے بیٹے کو گرفتار کر کے چنار میں قید کردیا تھا۔

شکیل نے تاریخ کے حوالے سے بتایا کہ ٹیپو سلطان کے صاحبزادے شہزادہ سلیمان یامین کا قبر بنارس میں ہونا تعجب خیز ہے۔ لیکن واقعہ یہ ہے کہ جب انگریزوں نے ٹیپو سلطان کے بیٹے کو گرفتار کرکے چنار کے قلعہ میں قید کردیا اور انگریزوں نے رہائی کے لیے تین کروڑ روپے کا تاوان طلب کیا مگر ٹیپو سلطان نے تاوان دینے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد انگریزوں نے شہزادے کو پھانسی دے دی اور ان کی لاش کو بنارس کے مسلمانوں کے حوالہ کردیا۔ اس کے بعد انہیں فاطمان سے متصل علی ساگر قبرستان میں دفن کیا گیا۔

اس علاقے کے مقامی باشندہ شکیل جادوگر نے ریاست کے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہزادے کے قبر پر ایک عظیم الشان مقبرے کی تعمیر کروائیں، جس سے ٹیپو سلطان کی ملک کے لیے قربانیوں کو یاد کیا جا سکے۔

Last Updated : Sep 15, 2020, 4:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.