ETV Bharat / state

Is Azam Khan Going to Leave SP: کیا اعظم خان سماج وادی پارٹی چھوڑ سکتے ہیں؟ - Azam Khan in Sitapur Jail

اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان شانو نے ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیل میں قید اعظم خان کے باہر نہ آنے کی وجہ سے ہم لوگ سیاسی طور پر یتیم ہو گئے ہیں۔ اعظم خاں نے ایس پی کے لیے اپنی جان تک داؤ پر لگا دی لیکن اکھلیش یادو نے اعظم خاں کے لیے کچھ نہیں کیا۔' Fasahat Ali Khan Shanu on Akhilesh Yadav

کیا اعظم خان سماج وادی پارٹی چھوڑ سکتے ہیں؟

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 11:24 AM IST

ریاست اتر پردیش کی سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے سینیئر رہنما اور نومنتخب رکن اسمبلی اعظم خان کے حامیوں کی اکھلیش یادو کے خلاف ناراضگی اور غصہ منظر عام پر آجانے کے بعد سیاسی حلقوں میں اب یہ بحث جاری ہے کہ اعظم خاں جلد ہی سماجوادی پارٹی کو الوداع کہہ دیں گے۔ اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے ریاست اترپردیش کے رامپور میں اعظم خان کے حامیوں، سیاسی اور سماجی شخصیات سے بات چیت کی۔ Can Azam Khan leave Samajwadi Party

کیا اعظم خان سماج وادی پارٹی چھوڑ سکتے ہیں؟

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اعظم خان جلد ہی پارٹی کو الوداع کہہ دیں گے۔ یہ قیاس آرائیاں اب حقیقت بنتی دکھائی دینے لگی ہیں۔ دراصل پارٹی میں ملائم سنگھ کے بعد سب سے سینئر رہنما مانے جانے والے اعظم خان گذشتہ ڈھائی برس سے سیتاپور جیل میں قید ہیں لیکن اعظم خاں کے حامیوں کا خیال ہے کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اعظم خاں کی رہائی کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔ اعظم خاں کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان شانو اور پارٹی کے دیگر رہنما اب کُھل کر اکھلیش یادو کو اپنی تنقیدوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جس سے سیاسی حلقوں میں یہ بحث عام ہو گئی ہے کہ اعظم خان جلد ہی سماجوادی پارٹی کو الوداع کہہ دیں گے۔

ساتھ ہی اس بات کی بھی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ اعظم خاں جیل سے باہر آنے کے بعد بھارتی جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ ایسے میں مسلم رہنما کے طور پر پہچانے جانے والے سماجوادی نظریہ کے حامی لیڈر اعظم خاں اگر بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لیتے ہیں تو کیا عام مسلم ووٹرز اعظم خاں کے ساتھ آئیں گے؟ کیا اعظم خاں اسد الدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہوں گے؟ یا پھر اعظم خاں ایک نئی پارٹی تشکیل دے سکتے ہیں؟ ان تمام سوالات سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سماجوادی سمرتھک مورچہ کے قومی صدر عظیم اقبال ایڈووکیٹ، آل انڈیا مسلم فیڈریشن کے قومی جنرل سکریٹری ضمیر رضوی اور سماجی کارکن نایاب صدیقی سے بات چیت کی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو روز قبل سماجوادی پارٹی ضلع یونٹ کے دفتر دارالعوام پر ایک میٹنگ میں ایس پی کارکنان نے اعظم خاں کو اپوزیشن لیڈر نہ بنائے جانے پر ناراضگی ظاہر کی تھی ،ساتھ ہی سیتاپور جیل میں تقریباً ڈھائی سال سے قید رامپور شہر کے ایم ایل اے اعظم خاں کے حامیوں نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو لیکر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اعظم خاں کے برے وقت میں ایس پی سربراہ نے ساتھ نہیں دیا۔

اعظم خاں کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان شانو نے ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیل میں قید اعظم خاں کے باہر نہ آنے کی وجہ سے ہم لوگ سیاسی طور پر یتیم ہو گئے ہیں۔ ہم کہاں جائیں گے، کس کو بتائیں گے اور کس کو اپنا دکھ سنائیں گے۔ ہمارے پاس وہ سماجوادی پارٹی بھی نہیں ہے جس کے لئے ہم نے خون کا ایک ایک قطرہ بہایا ہے۔ ہمارے لیڈر اعظم خاں نے ایس پی کے لیے اپنی جان تک داؤں پر لگا دی لیکن اکھلیش یادو نے اعظم خاں کے لیے کچھ نہیں کیا۔' Fasahat Ali Khan Shanu on Akhilesh Yadav

اس تعلق سے سماجوادی پارٹی سمرتھک مورچہ کے صدر عظیم اقبال ایڈووکیٹ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پارٹی کارکنان کا غصہ واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'سیتاپور جیل میں قید ہمارے لیڈر اعظم خاں کی رہائی کے لیے اکھلیش یادو کوئی جدوجہد نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوگی نے ٹھیک ہی کہا کہ اکھلیش یادو خود ہی نہیں چاہتے کہ اعظم خاں جیل سے باہر آئیں۔ بہرحال اب اعظم خاں کے جیل سے باہر آ جانے کے بعد پتا چل سکے گا کہ اعظم خاں کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں یا کوئی نئی سیاسی پارٹی تشکیل دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.