ETV Bharat / state

رامپور: اقرا بی دو گھنٹے کے لئے ضلع مجسٹریٹ

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 10:54 PM IST

حکومت اترپردیش کے مشن شکتی ابھیان کے تحت لڑکیوں کو ان کے حقوق کے تئیں بیدار کرنے اور انتظامی امور سے واقفیت کرانے کے مقصد سے رامپور میں ضلع کی ہونہار لڑکیوں کو آج دو گھنٹوں کے لئے اعلیٰ افسران کے عہدوں پر فائز کیا گیا۔ جس میں اس مرتبہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ضلع ٹاپ کرنے والی اقرا بی کو ضلع انتظامیہ کا چارج دیا گیا۔

iqra become a district magistrate for two hours in rampur
اقرا بی بنیں دو گھنٹے کے لئے ضلع مجسٹریٹ

اترپردیش میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں میں کمی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ جرائم پیشہ افراد بے خوف ہوکر سنگین وارداتوں کو انجام دے رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے میں حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں بلکہ ایسا عام طور پر محسوس کیا جانے لگا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

عوام کے درمیان خراب ہوتی اپنی شبیہ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے مشن شکتی ابھیان کا سہارا لیا ہے۔ اس مہم کے تحت آج رامپور میں ضلع کی ہونہار طالبات کو ضلع کے اعلیٰ افسران کے عہدوں پر تقریباً دو گھنٹوں تک فائز کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت یہ باور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لئے سب کچھ حکومت یا پولیس نہیں کر سکتی بلکہ عوام کی بالخصوص بچیوں اور خواتین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض کو سمجھیں۔

طالبات کو انتظامی عہدوں پر فائز کئے جانے سے متعلق میڈیا کے سوالوں پر کچھ ایسا ہی جواب دیا ضلع مجسٹریٹ آنجنئے کمار سنگھ نے۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ: سرکاری اسکولوں میں طلباء کی تعداد زیادہ

اس موقع پر تحصیل مِلَک کی اس مرتبہ کی انٹرمیڈیٹ میں ضلع ٹاپر اقرا بی کو دو گھنٹوں کے لئے کلکٹر کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ اپنے اس سنہرے تجربے کو بیان کرتے ہوئے اقرا نے کافی مسرت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اپنے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اور اچھے مقام پر پہنچ کر ملک کی بیٹوں کی عزت و عصمت کی حفاظت کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.