غازی آباد کے ایس پی نیرج کمار جادون نے ٹوئیٹ کرکے سسٹم کے کوہتایوں پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے پوسٹ میں کہا ہے کہ ہمارا نظام مجرموں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے سسٹم کے خلاف اپنے درد و الم کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ لکھا کہ آپ جرائم کے خلاف تو لڑ سکتے ہیں، لیکن مجرموں کو تحفظ فراہم کرنے والے سسٹم سے نہیں جیت سکتے۔
ایس پی نیرج کمار نے سسٹم کے خلاف سوالات کیوں اٹھائیں ہیں
-
You can fight and win against criminals. You can fight but you can't win against a 'system' that supports and protects criminals. Not expected this after 4 sleepless nights and immense effort put in by Team. Thanks a lot Team. #Saddestday #IFailedMyself
— Neeraj Kumar Jadaun (@NeerajKumarJad1) August 28, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">You can fight and win against criminals. You can fight but you can't win against a 'system' that supports and protects criminals. Not expected this after 4 sleepless nights and immense effort put in by Team. Thanks a lot Team. #Saddestday #IFailedMyself
— Neeraj Kumar Jadaun (@NeerajKumarJad1) August 28, 2020You can fight and win against criminals. You can fight but you can't win against a 'system' that supports and protects criminals. Not expected this after 4 sleepless nights and immense effort put in by Team. Thanks a lot Team. #Saddestday #IFailedMyself
— Neeraj Kumar Jadaun (@NeerajKumarJad1) August 28, 2020
دراصل گزشتہ ہفتے غازی آباد کے مودی نگر میں اکشئے نامی ایک نوجوان کا قتل کا معاملہ پیش آیا تھا۔ پولیس کو اس معاملے میں سارے سراغ مل گئے تھے۔لیکن پولیس ملزمین کو گرفتار نہیں کرپائی تھی۔ایس پی نیرج کمار نے ان ملزمین کو گرفتار کرنے کے لیے 4 راتوں تک سخت محنت کی تھی۔لیکن اس معاملے کے دو ملزمین نے دہلی میں ایک اور معاملے میں سرینڈر کردیا اور اب وہ دہلی کے جیل میں قید ہیں۔
جبکہ اس معاملے کا تیسرا ملزم پولیس کو چکما دے کر سیدھا غازی آباد عدالت پہنچا اور سرینڈر کرکے جیل چلا گیا۔پولیس ان تینوں اہم ملزمین سے پوچھ گچھ بھی نہیں کرسکی۔اس معاملے میں ابھی بہت ساری چیزوں سے پردہ فاش ہونا باقی تھا۔جس کے لیے پولیس کو ان تینوںملزمین سے پوچھ گچھ کرنا ضروری تھا۔اسی بات سے پریشان ہوکر ایس پی نیرج کمار نے ٹوئیٹ کرکے اپنے درد کا اظہار کیا۔
ایس پی نیرج کمار جادون کا ٹویٹ
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ آپ مجرموں کے خلاف لڑ سکتے ہیں اور جیت سکتے ہیں۔لیکن آپ مجرموں کی مدد کرنے والے انہیں تحفظ فراہم کرنے والے سسٹم کے خلاف جیت نہیں سکتے۔چار راتوں تک نہیں سونے اور محنت کرنے والی ٹیم کی جانب سے کی گئی کوشش کے بعد اس کی توقع نہیں تھی۔بہت بہت شکریہ ٹیم۔
غازی آبادی کے ایس پی دیہات نیراج کمار جادون ایک ایماندار آئی پی ایس آفسر ہیں۔وہ اپنا کام پوری لگن کے ساتھ کرتے ہیں۔ان کے اس ٹوئیٹ کے بعد سے سوشل میڈیا پر سیاسی ہلچل بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔