اس تقریب میں کھانے کی دعوت (بھوج) کے ساتھ ساتھ متعدد سماجی کارکنان کو اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر تمام راہگیروں کے درمیان کھچڑی تقسیم کی گئی۔
واضح رہے کہ سماجی تنظیم اکھنڈ سیوا سنستھان گذشتہ 17 برس سے شہر کے پٹیل تراہے پر مکر سکرانتی کے بعد سماجک سمرستا بھوج کا اہتمام کرتی ہے۔
اس بھوج کے موقع پر تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سائیں انٹر کالج کے مینیجر بی کے ورما کا اعزاز مہمان خصوصی سابق رکن پارلیمان پی ایل پنیا اور سابق رکن پارلیمان بال کمار پٹیل نے کیا۔
اس سے قبل تمام مہمانان نے سردار ولبھ بھائی پٹیل اور شہید کیپٹن واجپائی کے مجسمے پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس کے بعد سب نے ایک ساتھ بیٹھ کر کھچڑی کا ذائقہ بھی لیا۔ اس موقع پر پی ایل پنیا نے مرکزی حکومت پر شدید نقطہ چینی کی اور کہا کہ 6-7 برس میں جس طرح سے ہمارا سماج ذات اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہوا ہے۔ ایسے میں اس قسم کے سمرستا بھوج کی اہمیت میں کافی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس لیے ایسے بھوج کرانے والے قابل ستائش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف موسیقار استاد غلام مصطفی خان کا انتقال
وہیں پروگرام کے مہمان خصوصی سابق رکن پارلیمان بال کمار پٹیل نے کہا کہ ایسے سمرستا بھوج کی کافی اہمیت و انفرادیت حاصل ہے۔ اس لیے وہ پروگرام کے کنوینرس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔