مظفر نگر:ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرنے والی تنظیم میرٹھ سیوا سماج کی جانب سے روڑکی روڈ کے مرچ مسالہ ریستوران میں یک روزہ بین مذہبی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس اجلاس میں معاشرے میں بھائی چارہ قائم کرنے پر زور دیا گیا۔ یک روزہ بین مذہبی اجلاس مقررین نے کہا کہ ملک کی ترقی میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سب کا یکساں حصہ ہے۔ ملک کی آزادی کی جنگ ہو یا چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ، ہر محاذ پر تمام مذاہب کے لوگوں نے اہم رول ادا کیا ہے اور قربانیاں بھی دیں۔ ہم سب مل کر سماج کو ایک ساتھ جوڑنے کا کام کرتے رہیں گے اور بھارت سیوا سماج اور سماجی کارکن کی ٹیم مل کر اس طرح یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔ چاروں ہندوستان کی آنکھ، ناک اور کان ہیں اور چاروں کا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہندو مسلمان مل کر چلیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ہندوستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوگا۔ ٹیم سماج (تنظیم) آپسی بھائی چارہ قائم کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔میرٹھ سیوا سماج سنستھا کے تعاون سے اس مہم کو مزید تقویت ملی ہے۔ سماجی کارکن منیش چودھری نے کہا کہ وہ ایک سپاہی کا بیٹا ہے۔اس لئے وہ ملک کی خدمت کا جذبہ لے کر پیدا ہوا ہے۔ اس موقع پر سماجی کارکن ٹیم کے ارکان مولانا فیض الرحمن، بھارت ویر پردھان اور یوگیندر کمار منا سماج میں باہمی بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لئے سماجی کارکن ٹیم اور میرٹھ سیوا سماج سنستھا کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:European Water Technology Project ہند-یوروپ واٹر ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر بین الاقوامی اجلاس
سردار گرچرن سنگھ برار، سندیپ شرما، ارشاد صابری، نتن کمار، ارون کمار، روچی پال، ترشا، ببلو قاضی، انوج تیاگی،سماجی کارکن ٹیم کے ممبران بھرت ویر پردھان، یوگیندر کمار مننا، عابد وارڈ ممبر، واجد وارڈ ممبر، شبانہ اگن واڑی، پروین پریرک، نتن پریرک کے علاوہ کلدیپ تیاگی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تنظیم کے بارے میں بتایا۔ واجد ممبر، عابد ممبر، محمد مصطفی، محمد نعیم، شبانہ آنگن واڑی، افسانہ آشا، محمد کلیم اللہ، صلاح الدین، انتظار، کاری عمران، محمد فرید، کاری انعام،مستقیم منصوری، سویاب تیاگی وغیرہ اس موقع پر موجود تھے