ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کی رامنگر اسمبلی نشست ہائی پروفائل ہے۔ اس نشست نے ضلع کو متعدد کامیاب سیاستدان دیے ہیں۔ اس حلقہ سے جڑے متعدد ریکارڈ ہیں۔
ان ریکارڈ میں سے پہلا یہ ہے کہ یہاں کے عوام کسی بھی رکن اسمبلی کو مسلسل دو دفعہ انتخابات میں جیتنے کا موقع نہیں دیتے ہیں۔
دوسرا یہ کہ جس سیاسی جماعت کا رکن اسمبلی یہاں سے منتخب ہوتا ہے، عام طورپر اسی جماعت کی ریاست میں حکومت ہوتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ رواں برس کے انتخابی ماحول میں مذکورہ ریکارڈ برقرار رہتا ہے یا نہیں۔ ۔Electoral Activities Intensified in Barabanki
واضح ہو کہ رامنگر اسمبلی نشست کے لیے بی جے پی، سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور کانگریس سمیت تمام جماعتوں کے امیدواروں نے پر چہ نامزدگی داخل کی ہے۔
2017 میں اس نشست سے بی جے پی کے شرد کمار اوستھی کامیاب رہے تھے۔ بی جے پی نے ان کو پھر سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔
2012 میں اس نشست پر ایس پی کا قبضہ تھا۔ یہاں سے اروند سنگھ گوپ رکن اسمبلی کے علاوہ اکھلیش حکومت میں وزیر بھی تھے۔
2022 کے انتخاب میں گوپ کے ساتھ بینی پرساد ورما کے بیٹے راکیش کمار ورما یہاں سے امیدواری کا دعوی کر ہے تھے، لیکن ایس پی کی اعلیٰ قیادت نے درمیان کا راستہ نکالتے ہوئے یہاں سے دو دفعہ رکن اسمبلی رہ چکے فرید محفوظ قدوائی کو امیدوار بنایا ہے۔ 76 برس کی عمر میں وہ پُر عزم ہیں اور اپنی جیت کا دعوی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:بارہ بنکی: ٹکٹ کے لئے امیدواروں کی عجیب و غریب طریقہ
بی ایس پی نے یہاں سے رام کشور شکلا اور کانگریس نے یہاں سے گیانیش شکلا کو ٹکٹ دیا ہے۔ رامنگر میں کل 325603 ووٹرس ہیں ان میں مسلم ووٹرز کی تعداد تقریباً 70 ہزار بتائی جاتی ہے۔ اس نشست پر ایس سی ووٹرس بھی ایک لاکھ کے قریب ہیں جبکہ یادو 20000، ورما 35000، براہمن، 30000 اور ٹھاکر 20000 کے قریب ہیں. مسلمانوں کی تعداد کے پیش نظر یہاں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے وکاس شریواستو کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔