ETV Bharat / state

Instruction to Noida Hospitals: معلومات فراہم نہ کرنے پر نجی اسپتالوں کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کا انتباہ

ایڈیشنل ریسرچ آفیسر کے کے بھاسکرنے بتایا کہ گوتم بدھ نگر ضلع میں 171 پرائیویٹ اسپتال ہیں۔ حکومت کے حکم کے مطابق ان سبھی کو ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم Health Management Information System کی تمام معلومات کو وقت پراپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔معلومات فراہم نہیں کرنے کی صورت میں اسپتال کارجسٹریشن منسوخ کردیا جائے گا۔

معلومات فراہم نہیں کرنے پرنجی ہسپتالوں کے رجسٹریشن کی منسوخی کا انتباہ

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 7:54 PM IST

نوئیڈا: ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم Health Management Information System (HMIS) پرائیویٹ ہسپتالوں کو تمام قومی پروگرامز بشمول بچوں کی ولادت، موت، ٹی بی کی اطلاع حاملہ اور بچوں کی ویکسینیشن، فیملی پلاننگ کے بارے میں درست اور بروقت معلومات فراہم نہ کرنے پر اتر پردیش نوئیڈا ضلع کے محکمہ صحت نے تنبیہ کی ہے۔

اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما کا کہنا ہے کہ بار بار درخواست کرنے کے بعد بھی کچھ پرائیویٹ ہسپتال معلومات فراہم نہیں کر رہے ہیں۔

اگر آخری وارننگ کے بعد بھی معلومات فراہم نہ کی گئیں تو ان ہسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کارروائی میں ہسپتالوں کے رجسٹریشن بھی منسوخ کی جا سکتے ہیں۔

رجسٹریشن کی منسوخی کے بعد ان کی رجسٹریشن اگلے سال تک بحال نہیں ہوگی۔ ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر (آر سی ایچ) ڈاکٹر بھارت بھوشن نے کہا کہ اس سلسلے میں نجی ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ ہوئی۔

اجلاس میں ان تمام ہسپتالوں کو وارننگ دی گئی جو بچے کی پیدائش اور موت کی بروقت اطلاع نہیں دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی بی کے نوٹیفکیشن، حاملہ اور بچوں کی ویکسینیشن فیملی پلاننگ سمیت تمام قومی پروگرامز کے بارے میں درست اور بروقت معلومات نہیں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ نے اس سلسلے میں سخت موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان تمام ہسپتالوں کے خلاف چیف میڈیکل آفیسر کی ہدایات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کارروائی کرتے ہوئے ان ہسپتالوں کے رجسٹریشن بھی منسوخ کئے جا سکتے ہیں۔

ایڈیشنل ریسرچ آفیسر کے کے بھاسکر نے بتایا کہ گوتم بدھ نگر ضلع میں 171 پرائیویٹ اسپتال ہیں۔ حکومت کے حکم کے مطابق ان سبھی کو ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (HMIS) کی تمام معلومات کو وقت پر اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

زیادہ تر ہسپتال معلومات دینے میں غفلت برتتے ہیں اور درست اور بروقت معلومات نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ قواعد کے مطابق، نوئیڈا کے اسپتالوں کو ہر مہینے کی 21-22 تاریخ کو، اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کے اسپتالوں کو 23-24 اور دادری، جیور اور دنکور اسپتالوں کو 25 (اپ ڈیٹ) کو معلومات دینی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

171 پرائیویٹ ہسپتالوں میں سے صرف 75 ہسپتال ایسے ہیں جنہوں نے بروقت اطلاع دی لیکن 96 ہسپتال بروقت معلومات نہیں دے رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.