ETV Bharat / state

ہاتھرس معاملہ: سنجے سنگھ پر سیاہی پھینکی گئی

author img

By

Published : Oct 5, 2020, 3:44 PM IST

Updated : Oct 5, 2020, 4:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے ہاتھرس میں متاثرہ کنبے سے ملاقات کرنے پہنچے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ پر ایک مقامی شخص نے سیاہی پھینک دی جس سے ان کے کپڑے خراب ہوگئے۔ ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کی متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے لیے آج صبح عام آدمی پارٹی کا ایک وفد ہاتھرس پہنچا تھا۔ اس وفد میں راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ اور دہلی کے کابینی وزیر راجیندر پال گوتم شامل تھے۔

ہاتھرس معاملہ:عآپ لیڈر سجنے سنگھ پر سیاہی پینکھی گئی

ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کو لے کر جہاں تمام سیاسی پارٹیاں متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات اور ان کے تئیں اظہار یکجہتی پیش کرنے کے لیے ہاتھرس کا دورہ کر رہی ہیں، وہیں آج ہاتھرس پہنچنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ پر سیاہی پھینکی گئی۔

اطلاع کے مطابق سیاہی پھینکنے والے شخص کا تعلق بی جے پی سے ہے۔

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے دو ارکان اسمبلی پہلے ہی ہاتھرس کا دورہ کرچکے ہیں۔ لیکن آج پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ اور دہلی حکومت میں کابینی وزیر راجیندر پال گوتم پارٹی کے 12 دیگر اراکین اسمبلی کے ساتھ ہاتھرس گئے تھے۔

یہ سبھی لیڈر آج دوپہر 12 بجے کے قریب ہاتھرس پہنچے تھے۔ ان میں پنجاب کے حزب احتلاف کے رہنما سمیت پنچاب کے پانچ ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ وہیں دہلی حکومت کے کابینہ وزیر راجیندر پال گوتم سمیت راکھی بڑلا، روہت مہرالیا ، کلدیپ کمار ، پون شرما اور اجے دت ہاتھرس کے دورے پر ہیں۔

واضح رہے کہ ان میں سے روہت مہرالیا اور کلدیپ کمار پہلے ہی ہاتھرس کا دورہ کرچکے ہیں۔

ان اراکین اسمبلی میں شامل اجئے دت بھی اس معاملے پر مسلسل اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ صفدر جنگ اسپتال میں متاثرہ کی موت کے بعد اجئے دت اسپتال بھی گئے تھے، جہاں انہوں نے پولیس پر بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔وہیں دہلی حکومت میں سماجی بہبود اور خواتین و بچون کی ترقی کے وزیر راجیندر پال گوتم بھی صفدر جنگ اسپتال میں متاثرہ کے علاج کے دوران اس کے اہل خانہ سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ اور لواحقین کو دو کروڑ کا معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

عآپ کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ پہلے ہی یوگی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ سنجے سنگھ نےاترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے ٹھاکر معاشرے کی حمایت کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس واقعے کے ملزمین کا تعلق ٹھاکر سماج سے ہے ۔اہم بات یہ ہوگی کہ ہاتھرس پہنچنے پر یہ رہنماں کیا کچھ بولتے ہیں۔

Last Updated : Oct 5, 2020, 4:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.