ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے بیٹا-2 تھانہ علاقہ کے P-3 سیکٹر سے پری چوک جانے والی سروس روڈ پر پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس تصادم میں موبائیل چوری کے مقدمات میں مطلوب علی گڑھ کا رہائشی بنٹی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ بنٹی کے تین ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کر کے جیل بھیجا جا چکا ہے، پولیس نے ملزمین کے قبضے سے بغیر نمبر پلیٹ کار، ایک پستول اور لوٹ کے دو موبائل برآمد کر لیے ہیں۔One Injured in Police Encounter with Looters in Noida
مزید پڑھیں:Encounter in Noida: نوئیڈا میں انکاؤنٹر، انعامی بدمعاش زخمی
ایڈیشنل ڈی سی پی وشال پانڈے نے کہا کہ پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بدمعاشوں کو گرفتار کریں جو علاقے میں راہگیروں کو لوٹتے ہیں۔آج بیٹا-2 اسٹیشن انچارج انیل راجپوت کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک بدمعاش لوٹ کے ارادے سے پری چوک کی طرف آرہاہے،جس کے بعد پولیس نے انہیں گھیر لیا،پولیس کی گھیرا بندی دیکھ بدمعاش نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی،پولیس کی جوابی کاروائی میں بعد معاش کے پاؤں پر گولی لگی،جس سے وہ زخمی ہوگیا