ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے قصبہ حسن پور میں بھی ایک ہفتے کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہوا ہے جس کا براہ راست اثر عام آدمی کی جیب پر پڑا ہے۔
واضح رہے کہ امروہہ میں اب کوئی بھی سبزی 20 روپے فی کلوگرام سے کم میں فروخت نہیں ہو رہی ہے۔
اگر اترپردیش کے ضلع امروہہ کے قصبہ حسن پور کے بارے میں بات کریں تو سبزی بازار میں مہنگائی کا اثر واضح طور پر نظر آرہا ہے۔
جب سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں کے بارے میں دکانداروں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ آلو کی قیمت 30 سے بڑھ کر 35 روپے ہوگئی ہے، جبکہ مٹر کی قیمت نے اس بار ریکارڈ کو توڑ دیا ہے، اور یہ 150 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
دکاندار نے بتایا کہ لہسن میں 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو اب 120 سے 150 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے کورونا وائرس پھر لاک ڈاؤن سے پیدا ہوئی بے روزگاری کے بعد اب سبزی کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کو براہ راست متاثر کیا ہے، جس وجہ سے عوان پریشان ہے۔