ETV Bharat / state

Inflation Hits Shopping Season: مہنگائی کے سبب عید کی خرید و فروخت متاثر

مہنگائی کے سبب ضلع علی گڑھ کے خواتین بازار 'عامر نشاں' میں کپڑوں کی دوکانوں پر خرید وفروخت کافی متاثر ہو رہی ہے۔ دوکانداروں کے مطابق امید سے کم خریدار بازاروں میں دکھ رہے ہیں۔ بازاروں میں جو رونقیں پہلے دیکھنے کو ملتی تھیں وہ اب نہیں ہیں۔ Infloation Hits Shopping Season

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 8:58 PM IST

مہنگائی کے سبب عید کی خرید وفروخت متاثر
مہنگائی کے سبب عید کی خرید وفروخت متاثر

علی گڑھ: رمضان المبارک کا مہینہ اپنے آخری عشرے کی جانب گامزن ہے۔ رمضان کے مہینے میں عید کی تیاریوں کی جو رونقیں ضلع علی گڑھ کے خواتین بازار 'عامر نشاں' Women's Bazaar 'Amir Nishan' میں دیکھنے کو ملتی تھی وہ اب نہیں نظر نہیں آرہی ہیں۔Infloation Hits Shopping Season

مہنگائی کے سبب عید کی خرید وفروخت متاثر

عامر نشاں بازار کے دکانداروں کے مطابق گرمی اور مہنگائی کے سبب خریدار بازار میں کم نظر آرہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عید کے بازار کی رونقیں پھیکی نظر آ رہی ہے۔

رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعد عید کے دن ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھر کو سجائے اور عید کے روز نئے کپڑے پہنے۔ ہر والدین کی بھی یہی خواہش اور کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نئے نئے کپڑے عید کے روز پہنائے لیکن مہنگائی کے سبب اس دفعہ بازاروں میں وہ رونق نظر نہیں آرہی جو ہر بار آتی ہیں۔

دو برسوں سے کورونا وبا کے سبب رمضان اور عید کے موقع پر بازار بند کردیئے جارہے تھے جس کی وجہ سے اس مرتبہ دکانداروں کو امید تھی کہ ضرورت سے زیادہ خرید و فروخت ہو گی اسی وجہ سے انہوں نے اپنی دکانوں میں مختلف قسم کے خوبصورت اور رنگ برنگے خواتین کے کپڑوں کا ذخیرہ لایا ہوا ہے لیکن رمضان کے ان دنوں میں جہاں بازاروں میں دکانوں پر پیر رکھنے کی بھی جگہ نہیں ملتی تھی وہاں آج خریدار کی تعداد میں کمی دیکھ کر دکاندار مایوس ہیں ان کا کہنا ہے کہ جہاں پہلے خریدار دو تین سوٹ لے کر جاتا تھا آج وہ ایک ہی لے جا رہے ہیں۔

کاروباریوں کا کہنا ہے کہ گرمی بھی بہت ہے جس کی وجہ سے روزہ افطار سے قبل بازاروں میں بھیڑ کم دیکھنے کو ملتی تھی لیکن روزہ افطار کے بعد بازاروں میں پیر رکھنے کی جگہ نہیں ملتی تھی کیونکہ علی گڑھ اور اس کے آس پاس کے گاؤں دیہات سے بھی خاصی تعداد میں خواتین اور بچے یہاں عید کی خریداری کرنے آتے تھے جو اب کم نظر آرہے ہیں۔

خواتین کے کپڑوں کے کاروباریوں کا کہنا ہے جہاں پہلے عامر نشاں بازار کی دکانیں رات کو دو بجے تک کھلی رہتی تھی آج 11 بجے ہی بند کرنی پڑتی ہے کیونکہ بازاروں میں خریدار نہیں ہے جس کی وجہ سے مہنگائی اور کورونا وبا کے دوران لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کے پاس پیسہ نہیں ہے اور اب بھی لوگوں کے ذہن میں ہے کہ کہیں کورونا وبا کی چوتھی لہر نہ آجائے۔

کپڑے کے کاروباریوں کو امید بھی ہے کہ رمضان کے آخری دنوں میں خریدی وفروخت میں اضافہ ہوگا۔ فی الحال جو رونق عامر نشاں بازار میں پہلے دیکھنے کو ملتی تھی وہ ابھی تک نہیں ملی جس کی وجہ مہنگائی بھی بتائی جارہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.