مظفر نگر: عیدالاضحیٰ کے تہوار کو دو دن باقی ہیں لیکن اس مرتبہ مہنگائی کی وجہ سے پہلے جیسی جانوروں کی خریداری نہیں ہورہی ہے۔ بازاروں میں قربانی کے جانور بڑی تعداد میں موجود ہیں، پر خریدار نظر نہیں آر ہے ہیں۔ قربانی کے جانوروں کا کاروبار کرنے والے حاجی عباد اللہ نے بتایا کہ اس مرتبہ مہنگائی کی وجہ سے جانوروں کی خریداری کم ہوئی ہے۔ جانوروں کی قیمت میں دس سے پندرہ ہزار روپے کا اس مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک خریدار قربانی کے جانوروں کی خریداری نہیں کر پا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک تو بڑھتی مہنگائی اور دوسری جانب لوگوں کے کاروبار بھی کم چل رہے ہیں۔ اسی وجہ سے قربانی کے جانوروں کے کاروبار پر بھی اچھا خاصا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بازاروں میں قربانی کے جانور ہیں پر خریدار کم نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Prices of sacrificial animals: رامپور میں قربانی کے جانور کی قیمت میں کمی