نوئیڈا کے کنٹینمنٹ زونز میں ان صنعتی اور تجارتی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی جو بند ہونے کی کگار پر تھے۔
ضلع مجسٹریٹ نے صنعتی نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں صنعتیں کھولنے کا اعلان کیا جبکہ اس فیصلہ سے تاجرین کافی خوش ہیں۔
اس اعلان سے کچی آبادیوں کے آس پاس سیکٹرز 5 ، 8 ، 9 ، 10 کی صنعتوں اور تجارتی دکانوں کو کافی فائدہ ہوگا۔ تاہم کنٹینمنٹ زون کی کچی آبادیوں کو سیل رکھا جائے گا۔
مختلف محکموں کے عہدیداروں نے کنٹینمنٹ زونس کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔