ETV Bharat / state

پانچ روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام - تحقیقی مقالہ

ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی کی جانب 5 روزہ آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام جاری ہے۔

محمد علی جوہر یونیورسٹی کی جانب سے پانچ روزہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 7:31 PM IST

پروگرام کے آج دوسرے دن جوہر یونیورسٹی اور ملک کی دیگر معروف یونیورسٹیز کے پروفیسرز اور ریسرچ اسکالرز نے خطاب کیا۔

محمد علی جوہر یونیورسٹی کی جانب سے پانچ روزہ آن لائن ”فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام'' Induction Training for youth faculty members'' کا آج دوسرا دن بھی بحسن وخوبی انجام کو پہنچا۔

اس پروگرام کے پہلے سیشن کے مقرر ڈاکٹر ایم ایم سفیان بیگ رہے۔جو ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پرنسپل ہیں۔

انہوں نے اپنے موضوع 'اعلیٰ تعلیم میں تحقیق' پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اعلی تعلیم میں تحقیق کی کیا اہمیت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحقیقی مقالہ لکھنے کے لئے بہترین الفاظ کا انتخاب اورحقائق پر مبنی مواد ضروری ہے۔

دوسروں کے اقوال کوصرف نقل کردینا ریسرچ نہیں ہے بلکہ اپنی تحقیق کو مدلل انداز میں پیش کرنا چاہئے۔کیونکہ تحقیقی مقالہ آپ کی ذہانت کو پیش کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں ناکامی سے مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ بلکہ ناکامیوں سے سیکھنا چاہئے تب ہی بہترین تحقیقی مقالہ لکھ سکتے ہیں۔

پی ایچ ڈی کی ڈگری مل جانے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ریسرچ کر چکے بلکہ یہ ڈگری صرف آپ کے اندر تحقیقی صلاحیت پیدا کرتی ہے آگے تحقیقی میدان آپ استقبال کررہا ہے،پروگرام کے دوسرے سیشن کی مقرر ڈاکٹر نندتا دیو، ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، ششو رام داس کالج، کولکاتا یونیورسٹی سے موجود رہیں۔ جنہوں نے اپنے موضوع Instructional Objectives And Lesson Planning میں تعلیم و تدریس سے متعلق ضروری ہدایات سے واقف کرایا۔

انہوں نے بتایا کہ معلم کو طالب علم کی نفسیات سے واقف ہونا چاہئے اور وہ طریقہء تعلیم اختیار کرنا چاہئے جس سے طالب علم بہتر انداز سے سمجھ سکے تب ہی تدریس موثر ہو سکتی ہے اور بہترین تدریس کے لئے Lesson Planning بہت ضروری ہے۔

فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے اس موقع پر نہ صرف محمد علی جوہر یونیورسٹی کے اساتذہ موجود رہے بلکہ ملک کی دوسری یونیورسٹیز کے مہمانان ذی وقار اور اساتذہ کرام نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ تمام شرکاء نے سوال و جواب کے سیشن مین بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ساتھ ہی پروگرام کی کامیابی کی مبارکباد دی۔

پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر راجیش یادو اورانجینئر عبد الاحد نے پروگرام کے آغاز میں محمد علی جوہر یونیورسٹی کے طریقہء تعلیم اور اس کی خصوصیات سے واقف کرایا۔ آج کی سیشن کوآرڈینیٹر ثنا پروین اور ماہرہ اخلاق نے تمام مہمانان ذی وقار اور شرکاء کا استقبال کیا اور سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جوہر یونیورسٹی پروفیسر سلطان محمد خان رہے۔اس موقع پر آرگنائزنگ ٹیم کے تمام ہی ممبران ڈاکٹر عبدالرحمن، انجینئر یاسر، انجینئر حارث رؤوف شریک رہے۔اس کے ساتھ ہی مشاورتی پینل کے ممبران اکبر مسعود، گلریز نظامی، پلکت اگروال،اور ساجد علی وغیرہ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.