مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مریضوں کےعلاج کے دوران تین کی موت ہونے کے ساتھ ہی 431 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ ضلع کی چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ علاج کے بعد 575 مریضوں کو صحت یاب قرار دیا گیا۔
ضلع میں ایکٹو کیسز کی تعداد 4287 رہ گئی ہے۔ اب تک 5،98،940 مشتبہ افراد کے نمونوں جاچ کی جاچکی ہے۔ اس میں سامنے آئے50،763 کیسز میں سے 829 کی موت ہو چکی ہے ۔
مزید پڑھیں:
لو جہاد معاملے پر اترپردیش حکومت سے جواب طلب
اب تک مجموعی طور پر 45،647 متاثرہ افراد علاج کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والےمریضوں میں 50 فیصد سے زیادہ ہوم آئیسولیشن میں رہ کر صحت یاب ہوئے .